| | | | |

آسٹریلیا نیوزی لینڈ سے ڈرامائی انداز میں جیت گیا،ٹیبل پر بھارت سے آگے،اوول ٹیسٹ میں بارش

کیرنز،لندن:کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں آسٹریلیا بھارت سے آگے نکل گیا،اس نے دن بھر کے آدھے سے زیادہ وقت میں بری طرح ڈسٹرب ہوکر بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دی،اسی طرح چیپل ہیڈلی سیریز بھی اس نے 0-2 سے جیت لی ہے،تیسرا میچ ابھی ہونا ہے۔

جمعرات کو کیرنزمیں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے اننگ شروع کی تو آج بھی پہلے میچ والا حال ہوا۔ٹاپ آرڈر ناکام ہوا۔کپتان ایرون فنچ مسلسل ہاف درجن اننگز میں ناکامی کی علامت بنے۔آسٹریلیا کے 54  رنزپر 5 اور 117 اسکور پر 8 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔ڈیوڈ وارنر 5،کپتان ایرون فنچ صفر،لبوشین 5،سٹوئنز صفر،ایلکس کیری 12 کرسکے،اس کے ساتھ ہی سٹیون سمتھ چھاگئے،انہوں نے 61 کی اننگ کھیلی لیکن وہ بھی وکٹ چھوڑ گئے۔

آخری لمحات میں گلین میکسویل نے25 اور  مچل سٹارک نے 38 رنزکی اننگ کھیلیں۔آخری وکٹ پر جوش ہیزل ووڈ نے23 قیمتی رنزبنائے۔ایڈم زمپا نے 16 رنزکئے۔آسٹریلیا 54 پر 5 اور 117 پر 8 وکٹ گنواکر بھی 50 اوورز پورا کھیل گیا۔9 وکٹ پر 195 اسکور بنائے۔

ایک بار پھر لیفٹ ہینڈ پیسر ٹرینٹ بولٹ نے 38 رنزدے کر 4 وکٹیں لیں۔میٹ ہنری نے 3 آئوٹ کئے۔

جواب میں اس سے بھی بڑا ڈرامہ ہوا۔50 رنز سے قبل 6 وکٹیں اڑنے کے بعد کیویز کینگروز کی طرح پھر پرواز نہ کرسکے۔یوں پوری ٹیم صرف82 رنزپر پویلین لوٹ گئی،اننگ کے 33 اوورز ہی کھیل سکی۔کپتان ولیمسن نے 17 اور مچل سینٹنر نے 16 رنزکئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 35 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں ۔مچل سٹارک نے 2 آئوٹ کئے۔

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے 3 میچزکی سیریز میں 0-2 کی برتری  حاصل کرلی ہے۔ادھر ورلڈکپ سپر لیگ میں آسٹریلیا 110 پوائنٹس کے ساتھ بھارت سے آگے نکل گیا،اس کی5 ویں پوزیشن ہے۔نیوزی لینڈ کے بھی 110 پوائنٹس ہیں لیکن اس کی چوتھی پوزیشن ابھی برقرار ہے۔

ادھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا ہے،جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے،اوول ٹیسٹ لندن مین بارش کے باعث تاحال شروع نہیں ہوسکا،لنچ کا وقفہ ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *