Author: admin

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ میں 5 کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے،اس طرح اب اس کا 23 رکنی دستہ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا،اسے پہلے 2 پریکٹس میچزکھیلنے ہیں پھر پہلے مرحلےکے 3 میچز کھیل کر اگلے مرحلہ کی ٹکٹ کی جنگ لڑنی ہے اور وہاں سیمی فائنلز سے قبل تک 5 میچز ہونگے۔آئی لینڈرز نے متعدد نئے پلیئرز لئے ہیں۔سری لنکن ورلڈ کپ اسکواڈ میں 5 کھلاڑی کیوں شامل،وسیم خان کا پہلا بیان بھی آگیا۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نےایسوسی ایشن کرکٹ چیمپئن شپ کے دوران ایک پلیئرپر جرمانہ کردیا ہے۔کے پی کے کےکامران غلام…

Read More

پاکستان کے کرکٹ میدانوں کو آباد کرنے کے لئے سری لنکا کرکٹ بورڈ تیار ہوگیا۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے لئے اس کی ٹیم اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے شروع میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستانی میدان ویران کئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے منظر نامہ سے خوفزدہ ہے،دسمبر میں ویسٹ انڈیز اور جنوری 2022میں آسٹریلیا کے دورے شیڈول ہیں۔ایسے میں کوئی بھی ملک پاکستان نہ آیا تو غیر ملکی ٹیموں کے لئے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا انکار سند بنا رہے گا اور اس بنیاد پر…

Read More

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ خیبرپختونخوا کو جیت کے لیے 196 رنز کاہدف ملا، جو اس نے زوہیب خان اور کپتان وقار احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ذوہیب خان 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان وقار احمدنے 65 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے بلوچستان کے محمد جاوید دوسری اننگز میں صرف ایک وکٹ ہی…

Read More

راولپنڈی،پی سی بی میڈیا ریلیز راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی20 میں اے ٹی ایف سدرن پنجاب کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں جیت کی تلاش ختم نہیں ہوسکی۔ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ سدرن پنجاب نے 175 رنز کا ہدف اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نوجوان بیٹر عبدالواحد بنگلزئی کو میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں عبدالواحد بنگلزئی اور عبداللہ شفیق نے بلوچستان کو…

Read More

کرک اگین ایڈیٹر اسپیشل ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 قریب ہے،اس حوالہ سے کرک اگین متعدد معلوماتی مضامین شائع کرچکا ہے،یہاں کرکٹ کے ایک باب بیٹنگ کا جائزہ لیتے ہیں،اس ایک آرٹیکل میں ورلڈ ٹی 20 کپ کے بیٹنگ کے تمام ریکارڈز کے احاطہ کی کوشش ہوگی۔چونکہ 20 اوورز کا فارمیٹ ہے۔تیز ترین کھیل ہوتا ہے۔بیٹنگ آسان نہیں ہوتی اور ہٹرزکے لئے اچھے مواقع نکالنا آسان امر نہیں ہوتا۔ ورلڈ ٹی20 کپ کے ٹوٹل ایڈیشن6،ٹاپ اسکور کون اور کتنا اب تک 6 بار ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلا جاچکا ہے،مجموعی بیٹنگ کا احوال بھی آئے گا،یہاں یہ ذکر ہوتا چلے…

Read More

image Source:Twitter کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹرز کے لئے قومی ٹی 20 کپ بڑا امتحان بننے لگا ہے۔ایک ایک کرکے بڑے کھلاڑی زخمی ہونے لگے ہیں۔محمد حفیظ اسی ایونٹ کے آغاز میں بیمار ہوکر باہر ہوئے۔ایک رات قبل فخرزمان انگوٹھے کی چوٹ سے 5 دن کے لئے باہر ہوگئے ہیں اور اب ایک اور کھلاڑی ایسے زخمی ہوئے ہیں کہ انہیں سٹریچر پر لاد کر باہر لے جایا گیا ہے۔ جمعہ کو راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں وہ بائونڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔یہ میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔امام الحق اگر چہ…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ڈومیسٹک کوچز کے مستقبل پر سرخ نشان لگادیا ہے۔انہوں نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچز اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ورنہ گھر جانے کے لئے تیار ہوجائیں۔پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں صوبائی کوچزبھی کام کر رہے ہیں لیکن رمیز راجہ  کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کام سے انصاف نہیں کیا،ان کا سلیکشن میں کردار نہایت ہی کم ہے۔ پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔اب یہاں…

Read More

ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کے بیک اپ پلیئرز میں شامل فخرزمان ان فٹ ہوگئے ہیں۔انہیں انگوٹھے کی تکلیف ہوئی ہے اور وہ راولپنڈی میں جاری قومی ٹی 20 کپ کے اگلے 2میچزکا حصہ نہیں بن سکیں گے۔فخرزمان کو یہ چوٹ جمعرات کی شب کھیلے گئے میچ کے دوران لگی،ڈاکٹرز کے مطابق انہیں اگلے 2میچز میں آرام کرنے کو کہا گیا ہے۔ فخرزمان نے اس میچ میں 32 بالز پر 49رنزکی اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کی نئی کٹ کی رونمائی ہوگئی ہے۔کرکٹ…

Read More

کرک اگین کی خاص ریسرچ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کا ماہ شروع ہوگیا ہے،ایونٹ کے آغاز میں اب صرف 16 روز باقی بچے ہیں جب کہ اس میں شرکت کے لئے ٹیمیں اگلے چند دن میں متحدہ عرب امارات کا رخ کرنا شروع کردیں گی۔کرک اگین نے بھی اسی حوالہ سے ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے،جہاں روز مرہ کی تازہ ترین خبریں اپ ڈیٹ ہونگی،وہاں ورلڈ ٹی 20کی تاریخ کے حوالہ سے بھی اہم معلومات شیئر کی جاتی رہیں گی،اسی سلسلہ کی ایک اور کڑی پیش خدمت ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20…

Read More

Image Source : Reuters دبئی،کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق بیٹسمین کرس گیل نے آئی پی ایل 2021 چھوڑدی۔متحدہ عرب امارات میں موجود لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے یہ فیصلہ اچانک کیا ہے اور اس کا اطلاق بھی فوری ہوگا،یہی نہیں بلکہ انہوں نے آئی پی ایل بائیو سیکیور ببل بھی چھوڑ دیا ہے۔ کرس گیل نے آئی پی ایل کیوں چھوڑی،اپنی ٹیم پنجاب کنگز کا کیمپ کیوں الوداع کہا۔اس بارے میں دلچسپ بیان سامنے آیا ہے۔کرس گیل کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہےکہ مسلسل بائیو سیکیور لائف سے میں تھک گیا ہوں۔آئی پی ایل سے…

Read More

راولپنڈی،پی سی بی میڈیا ریلیز دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے جی ایف ایس سندھ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔ کے پی نے 151 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا ۔نیشنل ٹی ٹونٹی میں اپنا چوتھا میچ کھیلنے والی سندھ کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی ہے۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایک کے انفرادی اسکور پر کپتان محمد رضوان کی وکٹ گنوانے کے باوجود اوپنر فخر زمان نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں زاہد محمود نے ایل بی…

Read More

شارجہ،کرک اگین رپورٹ آئی پی ایل 2021 میں سن رائزرز کا سورج غروب ہوگیا،فائنل 4 میں جانے کا اب کوئی بھی ممکنہ راستہ باقی نہیں بچا،شارجہ میں جمعرات کی شب کھیلے گئے اہم ترین میچ میں اسے ٹیبل کی ٹاپ ٹیم چنائی سپر کنگز نے ناک آئوٹ کردیا۔اس جیت کے ساتھ تن تنہا اس کے نمبر ون بننے کا سفر جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کا یہ ایونٹ میں 11 واں میچ تھا،چنائی نے  وکٹ کی جیت کے ساتھ 9ویں کامیابی کو لگایا،اس کے پوائنٹس کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ دہلی کیپیٹلز 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر…

Read More