ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ Image Source ,Daily Mail آسٹریلیا کے کل تک کے کپتان ٹم پین جہاں آج کپتانی سے گئے،وہاں ٹیم سے ڈراپ ہیں،ساتھ میں انہیں ایک اور صدمہ کا بھی سامنا ہے۔ان کی اہلیہ اس وقت ان سے الگ اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک الگ تھلگ گھر میں وقت گزار رہی ہیں،اس سے اندازا ہوتا ہے کہ سابق آسٹریلین ٹیسٹ کپتان کی ازدواجی زندگی بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ ٹم پین کو سیکسی میسجز لے ڈوبے یا کچھ اور،آسٹریلیا کا نیا ٹیسٹ کپتان فائنل برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ٹم پین کی اہلیہ بونی پین اپنے…
Author: admin
ڈھاکا،جوہانسبرگ:کرک اگین رپورٹ Image Source: Twitter پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ ویرنن فیلنڈر بھی 45 دن میں اردو سیکھ گئے۔قومی کرکٹز کے ساتھ گزارے گئے ان ایام کے بعد جب وہ رخصت ہوئے تو ٹیم کی جانب سے انہیں ایک کھانا دیا گیا تھا اور آج انہوں نے جواب میں اردو میں ایک ٹویٹ کرکے شکریہ ادا کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹویٹ بھی اردو میں کیا۔اس سے قبل جب بیٹنگ کوچ آسٹریلین میتھیو ہیڈن ٹیم سے الگ ہوئے تھے تو انہوں نے بھی اردو میں ٹویٹ کیا تھا۔ بائولنگ کوچ فلینڈر کا پاکستانی پلیئرز سے…
کرک اگین ،اسپیشل ڈیسک کرک اگین کا اعزاز،بابر اعظم کے کراچی کنگز کا کپتان بنائے جانے کی خبر 24 بہت پہلے بریک کردی،یہ گزشتہ رات کی بات ہے جب کراچی کنگز کی جانب سے بڑے اعلان کے انتظار میں ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ کیا ہوسکتا ہے،کرک اگین نے اپنے ذرائع سے تصدیق کے بعد یہ خبر دی تھی کہ بابر اعظم کراچی کنگز کے کپتان ہونگے۔عماد وسیم کو ہٹادیا جائے گا۔ایسا ہی ہوا۔ پی ایس ایل 7،کراچی کنگز کے کپتان ہٹائے جانے کا امکان کراچی کنگز نے منگل کی شب باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ قومی کپتان بابر…
ڈهاکا،کرک اگین رپورٹ پاکستان سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم میں بگ چینجنگ،دھماکے دار انٹری. ٹیسٹ سیریز بچانے اور بدلہ چکانے لے لئے تگڑے نام آگئے. آل رائونڈر شکیب الحسن کو بلالیا گیا ہے. وہ پہلے ٹیسٹ کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن پھر انجری کے نام پر باہر ہوگئے. دوسرے اہم پلیئر تسکین احمد کو بھی پاکستان سے بدلہ چکانے کے لئے بلایا گیا ہے. نوجوان کرکٹر محمد نعیم کو بھی پہلی بار ٹیسٹ کیپ مل سکتی ہے. وہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں. بنگلہ دیشی ٹیم آل رائونڈر شکیب الحسن…
کان پور۔کرک اگین رپورٹ Image by Twittter نیوزی لینڈ نے بھارت میں گھس کر بھارت سے فتح چھین لی،کان پور ٹیسٹ کا سنسنی خیز انجام،میچ ڈرا ہوگیا۔بھارتی بائولرز کی بے بسی کا اندازا اس امر سے لگالیں کہ وہ آخری 2 وکٹیں 13 اوورز اور آخری وکٹ 9 اوورز کے کھیل میں بھی نہ اڑاسکے۔بظاہر میچ ڈرا ہوگیا ۔حقیقت میں کیویز نے ٹیسٹ ڈرا کرکے تارایخی جیت رقم یوں کی ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے اسے پوائنٹس مل گئے ہیں۔ آخری روز نیوزی لینڈ نے 284 رنز کے تعاقب میں 4 رنز ایک وکٹ سے اننگ…
چٹاگرام،کرک ا گین رپورٹ Image Twitter پاکستان اور فتح کے درمیان اب صرف 93 رنز حائل ہوگئے۔اس کے لئے کل 5 ویں روز کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔چٹاگرام میں جاری پاک،بنگلہ دیش ٹیسٹ کے چوتھے روز کچھ ڈرامائی لمحات ہوئے۔آخرکار گرین کیپس کو جیت کے لئے 202 رنزکا ہدف ملا۔اس نے اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 109 رنزبنالئے تھے۔عابد علی 56 اور عبد اللہ شفیق 53 پر کھیل رہے تھے۔دونوں نے پہلی اننگ میں بھی 146 کی شراکت بنائی تھی۔ اس سے قبل جب میچ شروع ہوا تو بنگلہ…
چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ Image by Twitter بنگلہ دیش نے پاکستان کو فتح کے لئے رنزکا ہدف دے دیا ہے،ٹیم نے چوتھی اننگ میں 200 سے زائد کے نفسیاتی اسکور کو عبور کرکے اپنے پلانز واضح کئے ہیں۔چٹاگرام میں کھیل کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے پہلا سیشن اپنے نام کرلیا۔پاکستانی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے نائٹ واچ مین یاسر علی بھی36 کرگئے۔پاکستان کو دن کی پہلی اور مجموعی طور پر 5 ویں وکٹ43 کے اسکور پر مل گئی جب مشفیق الرحیم 16 کرکے گئے۔اس کےبعد پہلی اننگ کے سنچری میکر لتن داس نے دوسری اننگ میں بھی 59…
کرک اگین رپورٹ وہاب کے بعد عامر بھی چمک اٹھے،ایشز،سٹوکس خطرے میں،،سٹیون سمتھ کا مستقبل تاریک۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ابھی سے ایشز کے مستقبل پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔کوروناکی نئی قسم کا کیس جنوبی افریقا سے آسٹریلیا پہنچ گیا ہے،اس کے بعد وہاں پر سفری پابندیاں مزید بڑھائی جارہی ہیں۔ایسے میں انگلش پلیئرز کے لئے سختی مزید بڑھے گی۔ساتھ میں بین سٹوکس کو پہلےٹیسٹ میں لانے کا انگلش منصوبہ بھی کھٹائی میں ہے۔ان فٹ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر بین سٹوکس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اچانک آسٹریلیا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ انگلینڈ کرکٹ…
چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ Image by Twitter کہنے اور سننے کو یہ بہت اچھا لگے گا کہ بنگلہ دیش کے 39 پر 4 آئوٹ ہوگئے ہیں۔ایسا پہلی اننگ میں بھی ہوا تھا۔جب 49 پر 4 آئوٹ تھے اور پاکستان 5 ویں وکٹ کے لئے ترس گیا تھا،ابھی بات صرف 39 تک کی نہیں ہے۔بنگلہ دیش کی پہلی اننگ کی 44 رنزکی برتری ساتھ ملائی جائے تو جواب بنے گا۔بنگلہ دیش کے 83 رنز ہوگئے ہیں اور اس کی 6 وکٹین باقی ہیں۔جائزہ لیتے ہیں کہ آج کھیل کے چوتھے روز کیا ممکنہ آپشنز ہوسکتی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کوچز پھر تبدیل،فیصلہ…
لاہور،چٹاگرام:کرک اگین رپورٹ Image Source Twitter انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پوزیشن بہتر ہے۔ایک بات اور بھی ہے۔ویسے پاکستانی بیٹنگ لائن نے مایوس کیا۔146 کے آغاز کے بعد اس سے بھی کم اسکور میں پوری ٹیم گر گئی۔یہ پچ بھی ایسی نہیں تھی کہ اس پر ایسے آئوٹ ہوا جاتا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم جعلی،فضول ٹیسٹ کرکٹ،انضمام الحق ناکام پلیئرزکی بجائے کہیں اور برس پڑے۔پاکستان کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ بال سوئنگ ہو،اسپن ہو۔آپ انٹر نیشنل کرکٹ کھیل رہے ہو۔کوئی کلب کرکٹ نہیں۔جہاں بال سوئنگ ہو۔وہاں کھیلا جاتا…
لاہور،کرک اگین رپورٹ File Photo پاکستانی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف پھر تبدیل ہونے جارہا ہے اور اس میں فکر انگیز پہلو یہ ہے کہ یہ تبدیلی بھی مستقل نہیں ہوگی۔وہ جو آئے تھے۔وہ جو اپنے بڑے پیش رو کی طرح خواب دکھانے آئے تھے کہ پاکستان کرکٹ کا قبلہ درست معنوں اور طویل المدتی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔وہ اب خود ایڈہاک ازم بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی واپسی ورلڈ کپ سے بھی مشکل،نمیبیا روانگی،عمان اگلی منزل،پھر کہیں پاکستان قومی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے…
چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کو جکڑ لیا.146 رنز کوئی آئوٹ نہیں سے اسکور ایک موقع پر 246 رنز 8 وکٹ ہوگیا. ٹاپ آرڈرز کے بعد مڈل آرڈر چلی،نہ لوئر آرڈر. چٹاگرام ٹیسٹ کا تیسرا روز شروع سے ہی میزبان ٹیم کے نام رہا. دن شروع ہوتے ہی بنگالی گیند بازوں کا سورج نکل آیا.اوپنر عبد اللہ شفیق کل کے اسکور 52 پر گئے تو تجربہ کار بیٹر اظہر علی پہلی بال پر صفر کا نشانہ بنے.کپتان بابر اعظم بھی نہ چلے اور 10 کی اننگ کھیل سکے. اس سے قبل دوسرے اوپنر عابد علی نے…