لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے طاقتور اسکواڈ کے سامنے آنے کے بعد حرکت میں آگیا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کھلاڑیوں کے متعلق از خود ایکشن لینے لگے ہیں۔پی سی بی نے ان خطوط پر بھی غور کیا ہے کہ ملک میں موجود نئے ٹیلنٹ میں سے ایک پیسر سامنے لایا جائے جو سب کے لئے ہی نیا ہو۔ آسٹریلیا کرکٹ کا ایک بڑا فلسفہ ہے ۔یہ حریف کھلاڑیوں کا ڈیجیٹل پوسٹ مارٹم کرتے ہیں ۔تمام کمزوریوں کو ذہن میں رکھ کر بائولرز اپنا نشانہ تاکتے ہیں۔بیٹرز اسی انداز میں حملہ آور ہوتے ہیں۔نیا پلیئر…
Author: admin
لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی ہے، جس کے تحت تمام ٹیموں کو ایسے کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کسی میچ میں شرکت نہیں کی۔ لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹریڈ ونڈو کے قواعد مندرجہ ذیل ہیں: • یہ ونڈو 9 فروری 2022 کی شام 6:30 بجے تک کھلی رہے گی • اس ونڈو میں صرف ان کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے…
کرک اگین رپورٹ Twitter Image پاکستان کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم فاسٹ بائولر وقار یونس نے کہا ہے کہ ہم بے چینی کے ساتھ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔آسٹریلیا یہاں تاریخی دورے پر پاکستان آنے والا ہے،ایسا کئی سال بلکہ بہت ہی سالوں بعد ہورہا ہے۔پیٹ کمنز اور ڈیوڈ وارنر جیسے پلیئرز کا آنا خوش آئند ہے۔فینز کو بڑی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ادھر آسٹریلیا ٹیم میں شامل عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ تمام پلیئرز پاکستان آمد کے لئے تیار ہوگئے ہیں اور اب یہاں کھیلنا چاہتے ہیں۔مکمل اسکواڈ کا پاکستان آنا اچھی بات ہے۔کرکٹ…
لاہور،کرک اگین رپورٹ،پی سی بی میڈیا ریلیز Twitter Image پی سی بی کے ساتھ کوئی اور بھی کراچی کا شکر گزار۔غیر ملکی ٹی وی پریزنٹر بھی پیش پیش ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں بھرپور تعاون کرنے پر کراچی کے شائقینِ کرکٹ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ ڈائریکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل…
لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز آسٹریلیا، پاکستان اور انگلینڈ کے تین عظیم کپتانوں نے پی سی بی پوڈکاسٹ کی 38ویں قسط میں خصوصی شرکت کی ہے. اس دوران تینوں لیجنڈری کھلاڑیوں نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے 24 سال بعد دورہ پاکستان پر اظہار خیال کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز 4 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گی۔ تین مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے تین نامور کھلاڑیوں نے پی سی بی پوڈکاسٹ کی خصوصی قسط میں شرکت کرتے ہوئے مندرجہ ذیل…
میلبورن،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ٹیم میں ایک نہیں ،2 نہیں بلکہ 3 اسپنرز شامل کر کے پاکستان کو پاکستان میں شکار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اسکواڈز سے ایک یا 2 یا چھوٹے گروپ کے باہر ہونے کی افواہوں میں آسٹریلیا میں کچھ بہترین،کچھ حیران کن انٹریز ہوئی ہیں۔ دورہ پاکستان سے ایک چھوٹا آسٹریلوی گروپ باہر،ٹیم کا اعلان کل صبح ہوگا،بریکنگ نیوز مچل نیسار 5 ویں پیسر کے طور پر آگئے ہیں۔اسی طرح ایشز سے ان فٹ ہونے والے جوش ہیزل ووڈ کی بھی واپسی ہوگئی ہے۔یہ بھی اچھے پیسر…
لندن،کابل:کرک اگین رپورٹ Twitter Image افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑی لندن میں غائب ہوگئے ہیں۔ایک نے سیاسی پناہ کی بھی درخواست دے دی ہے۔باقی 3 کا سٹیٹس علم نہیں ہوسکا ہے۔یہ کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل کر وطن واپس آرہے تھے۔لندن میں قیام کے دوران ٹرانزٹ ویزے پر وہ دائیں ،بائیں ہوگئے ہیں۔ انڈر19 ورلڈ کپ فائنل آج،افغانستان تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا سے بمشکل ہارا غیر ملکی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم نے انڈر19 ورلڈ کپ کے بعد کیریبین سے کابل کے لئے اڑان بھری،لندن میں سٹے…
نئی دہلی،کراچی،کرک اگین رپورٹ Image source :icc-cricket رمیز کی 4 ملکی ٹی 20 کپ تجویز پر بھارت کا آفیشل رد عمل،ٹیسٹ کپتان باہر،شیڈول پر مصباح برہم۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی 4 ملکی کپ کروانے کی تجویز آئی سی سی پلیٹ فارم پر ڈسکس ہونے سے قبل بھارت نے قریب مسترد کردی ہے۔اس طرح مستقبل قریب میں اس کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کی مخالفت کے بعد آئی سی سی سے بھی اسے پذیرائی ملنا مشکل ہوگا۔ رمیز راجہ سالانہ 4 ملکی ٹی 20کپ کا منصوبہ لےآئے،بھارت بھی شامل،اہم پوائنٹس…
کراچی،لندن :کرک اگین رپورٹ جیسن رائے کی اننگ،پی ایس ایل کے انگلینڈ میں چرچے ہی چرچے۔پاکستان سپر لیگ 7 میں آتے ہی جیسن رائے نے وہ کردیا کہ اس سے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹاپ ٹیموں میں آگئی ہے،وہاں انگلینڈ میں بھی پی ایس ایل کو نئی پرواز لگ گئی۔جیسن رائے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ کے لئے کھیل رہے تھے،حریف لاہور قلندرز پٹ رہے تھے لیکن ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ میں ٹاپ کرکٹ حلقوں کی نگاہیں پی ایس ایل پر مرکوز تھیں۔ کوئٹہ کی کمک چمک میں تبدیل،جیسن رائے کی سنچری،متعدد اعزاز،بڑا ریکارڈ1 رن…
کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image سسر جی نے داماد کو قابو کرلیا،یہ الگ بات ہےکہ اس میں بیرونی مدد کا بڑا ہاتھ رہاہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں نیا موڑ،پہلے مرحلے کے اختتامی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انگڑائی،ایونٹ کی دوسری ٹاپ ٹیم لاہور قلندزر کو 7 وکٹ سے قابو کرلیا۔ کوئٹہ کی کمک چمک میں تبدیل،جیسن رائے کی سنچری،متعدد اعزاز،بڑا ریکارڈ1 رن کی کمی سے رہ گیا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رواں ایونٹ کے کراچی میں آخری میچ میں کوئٹہ نے ٹاس اچھا جیتا،پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ آخر کار اچھا ہوگیا،پہلا میچ کھیلنے والے انگلش کھلاڑی…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ Twitter Image جیسن رائے۔یہ تھی وہ کمک جس کا ذکر 2 روز قبل کرک اگین نے یہاں کیا تھا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رنگ ہی بدل گئے۔جیسن رائے نے آتے ہی سنچری جڑ دی،205 اسکور کا ہدف آسان تر بنادیا۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیسن رائے ملک کی نمائندگی کے لئے ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھے،وہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے کوئٹہ کے لئے آج پہلا میچ کھیلا۔ جیسن رائے کی شاندار سنچری میں کئی اعزازات آگئے ہیں۔ ایڈیشن کے پہلے ہی میچ میں سنچری کرنے والے…
کرک اگین رپورٹ انگلینڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے پال کالنگ ووڈ کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔ ایشز کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ایک صف میں کھڑی ہوگئیں۔جیتنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کے حالات مختلف نہیں ہیں۔ہارنے والی برطانوی ٹیم کے ہیڈ کوچ سلور ووڈ مستعفی ہوئے تو فاتح سائیڈ آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر بھی مستعفی ہوچکے۔ ایک اور قدرے دلچسپ مشترکہ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی اپنے عبوری کوچ میکڈونلڈ کی سرپرستی میں پاکستان آرہی ہے اور انگلش ٹیم بھی عبوری کوچ کی نگرانی میں ویسٹ…