کرکٹ کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان بابرعظم کو کیریئر میں پہلی مرتبہ ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ انہیں ملتان میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے سکواڈ سے نکالا گیا ہے ۔ساتھ ساتھ باقاعدہ کہا جائے گا کہ بابرعظم ٹیسٹ سکوارڈ سے خارج۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ راولپنڈی میں شیڈول 24 اکتوبر سے تیسرا ٹیسٹ ، اسٹریلیا میں جو کہ وائٹ بال ٹیم نے جانا ہے اس میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔ بابرعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اب ایک طویل وقفے کا بریک لیں گے ۔شاید چند ماہ وہ پاکستان کرکٹ کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ دوسری جانب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی جلد ہی پاکستان کے ان کھلاڑیوں کا اعلان کرنے والی ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف پرسوں 15 اکتوبر سے شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں شدید اختلافات کھل کر سامنے ائے ہیں۔ بابر اعظم کے ڈراپ کرنے پر کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کی شکست کی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی خود ذمہ دار ہوگی ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود پاکستان کے کرکٹ کیمپ میں اس وقت شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں ۔جس کے اثرات دوسرے ٹیسٹ میں دکھائی دے سکتے ہیں یہ کرکٹ کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز ہے۔
Related Posts
Add A Comment