بابر اعظم کو ٹاپ ٹیمیں حتیٰ کہ نیپال ٹیم بھی سلیکٹ نہ کرے،شعیب ملک کا سخت دعویٰ
کراچی،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کو ٹاپ ٹیمیں حتیٰ کہ نیپال ٹیم بھی سلیکٹ نہ کرے،شعیب ملک کا سخت دعویٰ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کی مخالفت میں اخیر کردی ۔کہتے ہیں کہ دنیا کی ٹاپ ٹیمیں جیسا کہ بھارت،انگلینڈ اورآسٹریلیا بابر اعظم کو اپنی الیون سائیڈ میں بھی منتخب نہیں کریں گی۔حتیٰ کہ نیپال کرکٹ ٹیم بھی شاید نہ لے۔
شعیب ملک نے یہ تبصرہ بھارت جنوبی افریقا ٹی 20 ورلڈکپ 2024 فائنل کے بعد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس میں تسلسل ضروری ہے لیکن اس سے زایدہ یہ کہ آپ کی پرفارمنس سے ٹیم کو کیا فائدہ ہوا۔بابر اعظم میچ وننگ اننگز نہیں کھیل پاتے ہیں۔اہم مواقع پر وکٹ کھودیتے ہیں۔
شعیب ملک کو خود ویسےدیکھنا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ میں 21 سال کس انداز میں گزارے اور پاکستان کرکٹ کیلئے کیا کیا ہے۔