| | | | |

تیسرا ٹی 20،ٹاس کا سکہ بابر اعظم کی جھولی میں،پہلے بائولنگ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کا بھی ٹاس ہوگیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اچھا وقت گزارا۔گپ شپ بھی کی۔کل کا میچ بھلانے کی کوشش کی ہے۔

شام 7 بجے ہونے والے ٹاس کا سکہ پاکستان کے حق میں گرا۔ اس کے بعد جو اعلان سامنے آیا وہ یہی تھا کہ پہلے بائولنگ۔اس طرح آج پھر قومی ٹیم پہلے بائولنگ کرے گی۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا ہے ۔۔میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں
محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد اور خوشدل شاہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف،شاہنواز دھانی اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

 انگلینڈ نے ایلکس ہیلز کو آرام دے دیا ہے۔ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بابر اعظم کس کے پیچھے بھاگ پڑے

اس وقت سیریز 1-1 سے برابر ہے۔7 میچز میں سے آج سمیت 5 میچ باقی ہیں،اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ آج سے پھر برتری کی جنگ ہوگی۔جو ٹیم جیتے گی،اعتماد بحال کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *