| | | | |

بابر اعظم کا رویہ،امپائر نے زبردستی باہر بھیجا،عمران خان کے نعرے،شان مسعودنرالے ناکام

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کا رویہ،امپائر نے زبردستی باہر بھیجا،عمران خان کے نعرے،شان مسعودنرالے ناکام۔پاکستانی کپتان بابر اعظم آئوٹ ہوکر بھی پویلین جانے،وکٹ چھوڑنے پر تیار نہ تھے۔طویل انتظار کے بعد امپائر نے انہیں چلتا کیا۔نیوزی لینڈ کےخلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بابر اعظم 49 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہیں کیوی پیسر ایڈم ملن نے آف سٹمپ سے باہر بال کی،جسے چھیڑنے کی کوشش میں ایک بڑا ایج بیٹ سے لگا اور وکٹ کیپر ٹام لیتھم کے گلوز میں محفوظ ہوگیا۔

وکٹ کیپر کیوی کپتان ٹام لیتھم نے زوردار اپیل کی،ان کے ساتھ بائولر نے پر زور اپیل کی۔امپائر خاموش رہے تو بابر اعظم بھی کھڑے رہے۔وہ جانتے تھے کہ اتنا بڑا ایج لگا ہے۔ریویو پر پکڑے جائیں گے لیکن کھڑے رہے۔تھوڑی دیر بعد جب امپائر نے انگلی کھڑی کی تو بابر اعظم وکٹ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ایک بڑے بیٹر سے ایسے رویہ کی توقع کم ہوا کرتی ہے۔

بابر اعظم نے میاں داد،ٹنڈولکر اور گاواسکر کو پیچھے کردیا،کوہلی بال بال بچ گئے

ادھر گرائونڈ کے اسٹینڈز میں 2 قسم کے نعرے لگتے رہے۔پہلا نعرہ تھا کہ جیتے گا بھائی جیتے گا۔پاکستان جیتے گا۔دوسرا نعرہ تھا۔جیئتے گا بھائی جیتے گا،عمران خان جیتے گا۔

پاکستانی ٹیم میں زبردستی شامل کئے گئے شان مسعود ایک بار پھر ناکام ہوئے اور12 بالز کھیل کر صرف 1 رن بناسکے اور کیچ دے گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *