میرپور ۔کرک اگین رپورٹ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش کا پہلے روز پاکستان ٹیم اور اس کے چیئرمین کو کرکٹ کا بنیادی سبق ۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے اپنے ملک میں شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم ، اس کے کپتان کو اور یہی نہیں اس کے ملک میں کرکٹ چلانے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کرکٹ کا اصل سبق پڑھا دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کیسے کھیلی جاتی ہے ۔
میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز سارا دن بنگلہ دیش کا پلہ بھاری رہا ۔پاکستانی کپتان شان مسعود کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کھلانے کا فیصلہ انتہائی احمقانہ ثابت ہوا ۔نئی گراسی پچ پر اس کے پیسرز جو کہ اوسط درجے کے ہیں، کچھ بھی کرنے میں ناکام رہے ۔پہلے سیشن میں پاکستان نے اگرچہ دو وکٹیں لیں لیکن 101 رنز بنوائے۔ بنگلہ دیش نے اسی پر اکتفا نہیں کیا۔ دوسرا سیشن ختم ہوا تو اس کا سفر 101 سے 201 پر تمام ہوا اور جب تیسرا سیشن ختم ہوا تو گویا دن ختم ہوا تو اس کا سفر 201 سے ہوتا ہوا 301 پر تمام ہوا اور صرف چار کھلاڑی اس کے اؤٹ ہوئے۔ پاکستانی بولرز پہلے سیشن میں دو وکٹیں لے سکے۔ دوسرے سیشن میں اکلوتی وکٹ ملی اور تیسرے سیشن میں بھی ایک وکٹ ملی۔
پاکستان نے فاضل رنز دینے میں بھی کلاس دکھائی۔ پہلے دن 85 اوورز کا کھیل ہوا۔ پانچ اوورز کا کھیل نہیں ہو سکا ۔سلو اوورریٹ کا شکار ہوئے شان مسعود اور ان کے بولرز اور ان میں پاکستان نے 32 فاضل رنز دیے جس میں 16 بائی کے علاوہ 8 نو بالیں شامل تھیں جس میں سپنر نعمان علی کی ہاف درجن نو بالز تھیں جو بڑی تشویش ناک بات تھی۔
بنگلہ دیش کے اوپنر محمود الحسن جوئے اگرچہ 8 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے ۔محمد رضوان نے کیچ لیا اور شادمان اسلام وہ 13 رنز بنا سکے۔ ان کی وکٹ حسن علی نے لی اور کیچ سلمان علی اغا نے پکڑا۔ اس کے بعد تیسری وکٹ پر مومن الحق اور نجم الحسین نے 170 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔بنگلہ دیش کا 31 رن دو وکٹ سے 201 رنز تک پہنچا تو تیسری وکٹ گری۔ نجم الحسین 101 رنز بنا کر محمد عباس کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اندازہ کریں ان کی بیٹنگ کا کہ 12 چوکے اور دو چھکے تھے اور صرف 130 گیندیں کھیلیں۔ اس کے بعد تجربہ کار بیٹر مشفق الرحیم وہ بھی جم سے گئے ۔دوسرے بیٹرمومن الحق کھیل کے اختتامی اوورز میں 91 رنز بنا کر نعمان علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے 91 رنز بنائے۔ 200 گیندیں کھیلیں ۔10 جوکے لگائے جب کھیل ختم ہوا تو مشفق الرحیم 48 رنز پر ناٹ اؤٹ تھے اور لٹن داس 8 رنز پر کھیل رہے تھے۔
بنگلہ دیش کا مجموعی سکور چار وکٹ پر 301 رنز تھا اور اس کے پاس بڑا سکور رکھنے کی بنیاد ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو 19 اوورز میں 67 رنز پڑے اور ایک وکٹ ملی۔ محمد عباس نے 22 اوورز میں 51 رنز دے کے ایک وکٹ لی اور حسن علی نے 18 اوور میں 54 رنز دے کے ایک وکٹ لی۔ نعمان علی مہنگے رہے۔ 20 اوورز میں 80 رنز دے کر اکلوتی وکٹ لے سکے ۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اے سی سی کے اجلاس کے لیے وہ بنگلہ دیش موجود ہیں۔
