| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8 میں بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا میچ آج صبح

نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8 میں بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا میچ آج صبح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں آج 21 جون 2024 کو پہلا میچ صبح ساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا۔یہ میچ گروپ 1 میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کھیل رہے ہیں۔دونوں کا مقابلہ کیا ہے۔ماضی میں 5 بار ٹی 20 ورلڈکپ میں   مقابلے ہوچکے ہیں۔بنگلہ دیش نہیں جیت سکا۔تمام میچز آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔

رواں ایونٹ میں بھارت کی طرح آسٹریلیا بھی ناقابل شکست ہے۔ضرور فیورٹ ہے۔ایشین ٹیم بنگلہ دیش کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔بنگلہ دیش یہاں تک بڑے چیلنجز عبور کرکے آیا ہے۔سری لنکا کو ہرایا ہے۔جنوبی افریقا سے سخت مقابلہ کیا ہے،اس لئے اسے آسٹریلیا کے خلاف بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

نارتھ سائونڈ میں پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے۔بارش کی پیشگوئی ہے لیکن میچ مکمل طور پر متاثر ہونے نہیں لگا ہے۔بنگلہ دیش کے مداح فتح چاہیں گے۔پاکستانی فینز بھی چاہیں گے بنگلہ دیش جیتے لیکن چاہنے سے نہیں بلکہ جان مارنے سے جیت ممکن ہوسکے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *