بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی میچ سے قبل آنکھ مچولی،پچ کا دھوکا،4 پیسرز کی باتیں،سرپرائز باقی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے اہم ترین میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے میچ سے قبل آنکھ مچولی شروع کردی۔میچ سے ایک روز قبل رات گئے تک دونوں جانب سے اپنی ٹیم کے حوالہ سے تجزیاتی نیوز نکالی جاتی رہی ہیں۔
ورلڈکپ میں ہفتہ کو 2 میچز،دونوں ہی خاص،پاکستان کے ساتھ انگلینڈ بھی پھنسا ہوا
بنگلورو کی پچ ہے لیکن دوپہر سے موسم خراب ہونے کیپیش گوئی ہے۔پچ کور ہے،میچکی صبح اوپن ہوگی،ایک ہوا کھڑی کی گئی ہے کہ پیسرز کیلئے سازگار پچ ہوگی۔پاکستان یہاں 2 ہفتے قبل آسٹریلیا سے 367 رنزبنواکر 62 اسکور سے میچ ہارا تھا۔ایسے میں یہ باتیں بے معنی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ پریشر آگیا ہے۔
پاکستانی ٹیم منیجمنٹ اب 4 فاسٹ بائولرز کھلانے پر غور کررہی ہے اور اس کے لئے قرعہ فال حسن علی کے نام نکالا جائے گا۔مطلب پچ دیکھ کر فیصلہ ہوگا کہ کیا کرنا ہے۔اسامہ میر ہونگے اور یا پھرحسن علی۔پاکستان ٹریک میں پھنس سکتا ہے۔ہوشیاری کی ضرورت ہوگی۔
پاکستان کے خلاف اہم میچ،کین ولیمسن کا فیصلہ ہوگیا
ادھر کیوی ٹیم میں کین ولیمسن سمیت متعدد زخمی ہیں،اس کے کیمپ نے بھی خوب جم کر پریکٹس کی ہے لیکن واضح نہیں کیا ہے کہ کون فٹ ہے اور کون نہیں۔ڈرامہ بازی بھی ہے،آنکھ مچولی بھی ہے۔اب جو ہاتھ دکھانے کی اصل بات ہے،وہ میزبان دکھائیں گے کہ کسے پچ کا دھوکا ملتا ہے،کسےدھکا ملے گا۔،موسم اور قسمت کس کے حق میں ہونگے۔ٹاس تو پاکستان مسلسل 6 میچز سے ہار رہا ہے۔1992 کے بعد سے کیویز سے کبھی ٹاس نہیں جیتے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ورلڈکپ تاریخ کے 9 میچز،نتائج کمال،ٹاس کےحیران کن نتائج