| | | |

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل الارم تیز،بنگلہ دیش کو زمبابوے سے اپ سیٹ شکست

میرپور،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل الارم تیز،بنگلہ دیش کو زمبابوے سے اپ سیٹ شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سے قبل بڑے الارم بجنا ہرجانب سے بجنا شروع ہوگئے۔بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی زمبابوے ٹیم نے 5 میچزکی ٹی 20 سیریز کا 5واں اور آخری میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کی شاندار  72 رنزکی ناقابل شکست اننگ  فتح کی بنیاد بنی،ان کے ساتھ اوپنر برین  بیننٹ کے 70 اسکور بھی بنگلہ دیش کی شکست کا اہم جزو تھے۔مہمان ٹیم نے 158 رنزکا ہدف 9 بالیں قبل صرف 2 وکٹ پر پورا کیا۔شکیب الحسن نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دیئے اور ایک وکٹ لی،اتنی کفایتی گیند بازی بھی اپنی ٹیم کیلئے بہتر نہ رہی۔

میرپور میں اس سے قبل بنگلہ دیش نے 6 وکٹ پر 157 رنزبنائے۔محموداللہ نے 54 کی اننگ کھیلی۔بنگلہ دیش نے یہ سیریز 1-4 سے جیت لی ہے۔

دو روز قبل پاکستان آئرلینڈ سے ہارا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *