ملتان،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کی شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر بڑی ہلچل،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کی نیوزی لینڈ کے اہتوھں اپ سیٹ شکست سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل مچ گئی۔تیسری پوزیشن پر موجود سری لنکا کی امیدیں روشن ہوئی ہیں اور نیوزی لینڈ بھی کچھ خواب دیکھنے لگا ہے۔
بنگلورو میں نیوزی لینڈ کی 8 وکٹ سے جیت کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے۔بھارت جو پہلے 74.24 پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا۔اب 68.06 کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔نیوزی لینڈ جو 37.50 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھا،اب44.44 شرح فیصد کے ساتھ چوتھے نمبرپر آگیا ہے۔
آسٹریلیا 62.50 کے ساتھ دوسرے اورسری لنکا 55.56 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہوا ہے۔اس نے انگلینڈ 43.06 اور جنوبی افریقا 38.89 کو پیچھے چھوڑا ہے۔یہ دونوں اب 5 ویں اور چھٹے نمبر چلے گئے ہیں۔
بھارت کے کمزور خواب بکھر گئے،نیوزی لینڈ نے بنگلورو ٹیسٹ جیت لیا،36 برس بعد کامیابیبنگلہ دیش 34.38 کے ساتھ 7 ویں اور پاکستان 25.93 کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز بدستور آخری پوزیشن پر ہے۔
Image Source: AFP/Getty Images