| | | | | | | | |

برسبین،پروٹیز99 پر فارغ،136 رنز میں 14 آئوٹ،آسٹریلیا کی فتح، بھارت دوسرے نمبر پر آگیا

برسبین ،کرک اگین رپورٹ

برسبین ٹیسٹ میں وکٹوں کی جھڑی۔انتہائی تیز وکٹ پر لگی لڑی میں میزبان آسٹریلیا نے صرف34 رنز کے مطلوبہ ہدف کے لئے بھی  اس نے 4 وکٹیں گنوادیں۔آسٹریلیا نے 6 وکٹ سے میچ جیت لیا۔سیریز میں برتری لے لی ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی جانب ایک قدم اور آگے کئے ہیں۔پروٹیز کی دوسری پوزیشن چھن گئی ہے۔

گابا میں میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقا کے 152 رنزکے جواب میں218 پر آئوٹ ہوئی۔ٹریوس ہیڈ بد قسمت رہے۔92 پر آئوٹ ہوئے۔ربادا نے 4 اور جانسن نے 3 آئوٹ کئے۔

کراچی ٹیسٹ،نعمان علی کے 2 بالز پر ڈرامہ،روٹ کا صفر،کیچ متنازعہ نہ بن سکا

جنوبی افریقاکی دوسری اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔5 پر 3 آئوٹ تھے۔50 تک 6 ہوگئے اور69 پر 9 وکٹیں گریں۔زنڈو کے 36 اور مہاراج کے 16 رنزکی بدولت پوری ٹیم بہرحال 99 رنزپر باہر ہوگئی۔پیٹ کمنزنے 42 رنزدے کر 5 آئوٹ کئے۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 34 رنز کے لئے 35 رنزبنائے لیکن 4 آئوٹ ہوگئے۔اس میں بھی فاضل رنز 19 تھےاننگ میں سٹون سمتھ کا 6 ہائی اسکور تھا۔تمام 4 وکٹیں ربادا نے لیں۔

بھارت بنگلہ دیش کو ہراکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبرپرآگیا

اس رزلٹ سے جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی دوسری پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر لڑھک گیا،اس کی شرح 60 سے کم ہوکر 54.55 ہوگئی ہے اور بھارت 55.77 کی وجہ سے دوسرے نمبرپر آگیا ہے۔آسٹریلیا76.92 کے ساتھ پہلے نمبر پر مستحکم ہوا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *