ملتان ،کرک اگین رپورٹ
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے ختم ہونے میں صرف 23 اوورز کا کھیل باقی ہے اور یہ چائےکے وقفے کے بعد کا کھیل ہوگا۔ آج اتفاق سے کھانے کا وقفہ بھی 9 وکٹ گرنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور چائے کا وقفہ بھی نویں وکٹ گرنے کی وجہ سے قدرے تاخیر پر ہوا۔ویسٹ انڈیز نے جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم آج 23 اوورز پورے کھیل لےگی، جس سے بھی بات کرو ،حیرت سے پہلے دیکھتا ہے۔پھر منہ جھکا لیتا ہے۔ پاکستانی فینز اس ٹیم پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ یہاں سے اب ضرورت ہے اس ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں کی طرف سے ایک ایسی اننگز کھیلنے کی کہ پاکستان آج مضبوط پوزیشن پر دن کا اختتام کرے اور کل کھیل کے تیسرے دن اپنی جیت کی کوشش کرے۔ ویسٹ انڈیز اس وقت فیورٹ ہے اور چوتھی اننگز میں 254 رنز کا ہدف ایک بڑا ہدف ہے جو آسانی سے ممکن نہیں ہوا کرتا ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آج سے ایک سے 21 سے 22 برس قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کو 262 رنز کا ہدف دیا تھا اور پاکستان نے نو وکٹ گنوا کر انضمام الحق کی شاندار سنچری کی وجہ سے مکمل کیا تھا۔