| | | |

کیپ ٹائون پچ ریٹنگ کردی گئی،آئی سی سی کا فیصلہ آگیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

کیپ ٹائون پچ ریٹنگ کردی گئی،آئی سی سی کا فیصلہ آگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے مختصر ترین ٹیسٹ میچ کی پچ ریٹنگ جاری کردی گئی ہئ۔گزشتہ ہفتہ نیولینڈذ کیپ ٹائون ٹیسٹ ایک دن اور 2 سیشن میں ختم ہوا تھا،مجموعی طور پر 107 اوورز کا یہ میچ ہوا تھا۔بھارت نے جنوبی افریقا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر یہاں نہ صرف ہسٹری کی پہلی ٹیسٹ فتح رقم کی بلکہ  2 میچزکی سیریز بھی برابر کردی تھی۔

کیپ ٹائون پر پابندی،روہت شرما کو جرمانہ،آئی سی سی کا فیصلہ تیار،اعلان آج متوقع

آئی سی سی نے اب میچ ریفری کرس براڈ کے مطابق اسے نہایت غیر موزوں پچ کی ریٹنگ دی ہے،اس کے بعد اس کے کھاتہ میں صرف ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری ہوا ہے،چنانچہ یہ میدان براہ راست پابندی سے بچ گیا ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا اگلے 14 روز میں اس سزاکیخلاف اپیل کرسکتا ہے۔آئی سی سی نے وینیو کو سخت فیصلہ نہیں سنایا،اسی طرح تنقید کرنے والے بھارتی کپتان روہت شرما کیلئے کوئی سرزنش نہیں کی گئی۔یہاں اگر پاکستان ہوتا تو شاید فیصلہ مختلف ہوتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *