عمران عثمانی
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا چھٹا ایڈیشن 8 مارچ سے3 اپریل 2016 تک بھارت میں کھیلاگیا۔بھارت میں یہ پہلی بار ایونٹ ہوا۔16 ٹیمیں ہی شریک تھیں۔ٹاپ 8 ٹیموں کو فائنل مرحلے کا حق تھا،باقی 2 ٹیموں کوپہلے مرحلے سے فلٹر ہوکر آگے آناتھا۔اس بار یہ ضرور ہوا کہ پہلے مرحلے میں کوئی بڑا ملک نہیں تھا۔
گروپ اے میں بنگلہ دیش،نیدرلینڈز،عمان اور آئرلینڈ تھے۔بنگلہ دیش کے ساتھ نیدرلینڈز نے کوالیفائی کیا۔
گروپ بی میں افغانستان اور زمبابوے ٹاپ پر تھے،سپر 10 میں گئے۔سکاٹ لینڈ اور ہانگ کانگ گھر گئے۔
ٹی20 ورلڈکپ،پاکستان کے میچزکا مکمل شیڈول
سپر 10 کے گروپ 1 سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل ہوئے۔جنوبی افریقا،دفاعی چیمپئن سری لنکا اور افغانستان فارغ ہوگئے۔گروپ 2 سےنیوزی لینڈ اور بھارت کو فائنل 4 میں جانا نصیب ہوا۔آسٹریلیا،پاکستان اور بنگلہ دیش فارغ ہوئے۔پاکستان کو اکلوتی جیت بنگلہ دیش کے خلاف ملی۔بھارت،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے شکست ہوگئی۔
سیمی فائلنز میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے بھارت کو فارغ کردیا۔بڑا اپ سیٹ یہ تھا کہ بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیزکےخلاف192 رنزکرکے2 بالز قبل 7 وکٹ سے ہاری۔یہ میزبان ملک سمیت کرکٹ فینز کے لئے بڑا اپ سیٹ تھا،
ٹی 20 ورلڈکپ کے عظیم لمحات،آئی سی سی نے مقابلہ شروع کردیا،فینز مدعو
ٹی 20 ورلڈکپ 2016 کا فائنل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز3 اپریل کو کولکتہ میں کھیل رہے تھے۔دونوں دوسری بار فائنل میں داخل ہوئے۔جو بھی جیتتا،دوسری بار چیمپئن بنتا۔انگلینڈ 2010 اور ویسٹ انڈیز 2012 کے ورلڈ ٹی 20 چیمپئن تھے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئنز ٹیمیں،زیادہ فائنلز کس کے
انگلش ٹیم 9 وکٹ پر 155 اسکور کرسکی،کہنے کو یہ کم اسکور تھا لیکن انگلینڈ نے جب 19 اوورز کردیئے تھے تو ویسٹ انڈیز فتح سے 19 رنز دور تھا،ادھر بین سٹوکس کو صرف 6 بالز گزارنی تھیں۔سامنے کارلس بریتھویٹ تھے،جنہوں نےمسلسل 4 چھکے لگاکر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوادیا۔انگلش ٹیم کا حال تباہ کن ہوگیا تھا۔بریتھویٹ نے 10 بالز پر گولڈن 34 رنزبنائے لیکن 85 رنزبنانے والے مارلن سموئلز فائنل کے ہیرو اس لئے قرار پائے کہ ویسٹ انڈیز ایک موقع پر 11 کے قلیل اسکور پر 3 وکٹ کھوچکا تھا۔273 اسکور بنانے والے ویرات کوہلی کو پلیئرآف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
یہی وہ فائنل تھا جس پر این بشپ نے کہا تھا کہ کارلس بریتھویٹ ،نام یاد رکھنا۔پوری انگلش بلکہ کرکٹ برادری کو یہ نام یاد ہوگیا۔
یہ بھی اسی کا سلسلہ ہے
پہلا ٹی20 ورلڈکپ 2007،بھارت چیمپئن،باقی ایوارڈزپر پاکستان کا غلبہ
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ،پاکستان 2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت کا برا حال
ٹی 20 ورلڈ کپ 2010،پاکستان کی بادشاہت کا 10 ماہ بعد ہی تختہ الٹ دیا گیا
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ،سری لنکا اپنے ہی ہاں ناکام،ویسٹ انڈیز2012 کا ورلڈ چیمپئن
ٹی 20 ورلڈکپ 2014،محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان ابتدائی رائونڈ سے باہر،سری لنکا چیمپئن