ملتان۔پی سی بی میڈیا ریلیز ۔چیمپینز کپ،ٹرافی،انعام اور لائیو سٹریمنگ کی تفصیلات ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز کل منگل 11 اگست سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹس اور بلوز شرکت کریں گی۔
شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کپتان ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کے ساتھ اگلے سال آنے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھی آغاز ہوگا۔
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔نیشنل چیمپئنز کپ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براڈ کاسٹ کیے جائیں گے۔ میچز ٹیپ میڈ اور تماشا پر لائیو سٹریم کیے جائیں گے۔
ملتان،ورلڈکپ تیاری کیلئے میدان تیار،چاروں کپتان ایک بات پر متفق
بیرون ملک فینز پی سی بی یو ٹیوب چینل پر لائیو ایکشن دیکھ سکیں گے۔فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔
شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ
اس ٹورنامنٹ کا مقصد ورلڈ کپ کی تیاری اور بیک اپ تیار کرنا ہے ۔
صائم ایوب کہتے ہیں کہ
ٹیم میں تمام کھلاڑی اہم ہیں، ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
صاحب زادہ فرحان نے کہا ہے کہ
نوجوان اور ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک اچھا چیلنج ہوگا۔
فہیم اشرف نے کہا ہے کہ
پاکستان گرینز ایم متوازن ٹیم ہے، امید ہے ہم اچھا پرفارم کریں گے ۔
