ملتان ۔کرک اگین رپورٹ ۔ ملتان،ورلڈکپ تیاری کیلئے میدان تیار،چاروں کپتان ایک بات پر متفق ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نئے شروع ہونے والے چیمپینز ون ڈے کب سے ایک روز قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
اس موقع پر ایونٹ میں شریک چاروں کپتان شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان ،صاحب زادہ فرحان اور صائم ایوب نے میڈیا سے بات چیت کی اور اپنے عزائم کا اظہار کیا ۔
نیشنل چیمپئنز کپ کا احاطہ،تپتا ملتان، بنجر پیس اٹیک اور 2027 ورلڈ کپ کا عجب سفر
اس پر اتفاق رہا ان کا کہ ٹورنامنٹ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2028 کے لیے بڑا ہی مددگار اور معاون بنے گا ۔ایک سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ کل کا تو پتہ نہیں ،آج میں ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ہوں اور ہماری کوشش ہوگی جس مقصد کے لیے یہ ایونٹ ہو رہا ہے اس کو حاصل کیا جائے اور اپنی سکلز کو بہتر کیا جائے ۔نئے ٹیلنٹ کو دیکھا جائے اور ون ڈے کرکٹ کی اصل ساکھ کو بحال کیا جائے۔
