دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی فائنل،100 اووز دور چیمپئن بننے سے کون دور،رمیز راجہ کی پیشگوئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انڈر ریڈرا فلائی کرتی ہے،کیویز ہیں،اس لئے فلائی کرتے ہیں۔گیم پلان کے ساتھ کھیلتے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ پاک بھارت میچ کی اس پچ پر کھیلیں گے،یہ پچ بھارت کے حق میں جاتی ہے۔مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ 250 رنزکافی ہونگے لیکن بھارت کے سامنے گیم ہے۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ سارے سگنل بھارت کے حق میں ہیں۔بھارت کی جیت کے 60 فیصد امکانات ہیں۔نیوزی لینڈ کے 40 فیصد امکانات ہیں۔بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کو سامنے رکھتے ہوئے 250 رنز نہیں 280 رنز درکار ہونگے۔شام میں سپن اور فاسٹ بائولنگ زیادہ موثر ہوتی ہیں۔ساری کنڈیشنز بھارت کو سوٹ کرتیئ ہیں۔بھارت جیت سے قریب 100 اوورز دور ہے۔