کراچی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ،کیوی بیٹر راچن رویندرا کی تازہ اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے زخمی اوپنر راچین رویندرا کے فٹ ہونے کی اطلاعات ہیں۔وہ پاکستان کے خلاف بدھ 19فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میچ کھیلیں گے۔یہ خیال بلیک کیپس کیمپ کا ہے۔ان کے کھلاڑیوں نے منگل کو پریکٹس کی تو اس میں راچین رویندرا بھی تھے۔دیکھنا ہوگا کہ بلیک کیپس ان کی جگہ لینے والے ڈیوون کونوے کو سائیڈ لائن کریں گے یا نہیں۔ان کے کپتان کا ماننا ہے کہ پچ دیکھنی ہوگی۔
نیوزی لینڈ محتاط ہوگا لیکن ساتھ میں وہ سب آپشنز چیک کرے گا۔
Image File photo.AFP-Getty Images