| | | | |

ٹیون تبدیل،چانسز پر بھی حیران کن جواب،سابق بھارتی کرکٹرزکا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

ٹیون تبدیل،چانسز پر بھی حیران کن جواب،سابق بھارتی کرکٹرزکا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے بڑے میچ سے قبل  بڑےکھلاڑیوں کے تجزیے اور تبصرے سامنے آگئے ہیں۔پہلی بار دیکھا گیا ہے کہ بھارتی  میڈیا اور اسی طرح پاکستانی  میڈیا پر آنے والےوہی سابق کرکٹرز پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں عزت سے بات  کررہے تھے۔یہ کارکردگی کا پریشر تھا۔ٹیم پاکستان کی موجودہ پرفارمنس کا دبائو تھا اور یا پھر وہ حکمت عملی،جو عالمی سطح پر غیر محسوس طریقہ سے واضح ہوتی جارہی ہے۔

مجھ پر اور کوہلی پر موازنہ چلتا رہے،میں ان کی عزت کرتا ہوں،ان سے ہوئی بات بتا نہیں سکتا،بابر اعظم

سابق بھارتی کپتان سنی گاواسکر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان،بھارت میچ دلچسپ ہوگا۔پاکستان کے پاس پیس اٹیک اور بھارت کے پاس بیٹنگ اٹیک ہے لیکن میں حالیہ دنوں کی بنیاد پر پاکستان کو تھوڑا فیورٹ قرار دیتا ہوں۔ہر بھجن سنگھ اور مدن لال نے کسی ٹیم کو فیورٹ کہنے سے گریز کیا اور کہا ہے کہ میچ دونوں کیلئے ففٹی ففٹی ہوگا۔

ایشیا کپ،4 برس بعد کل پاکستان اور بھارت ون ڈے میچ میں مقابل،ٹی ٹوئنٹی میں تبدیلی کا امکان،جھپی،مصافحہ وائرل

پاکستان سے موجود سابق کرکٹرز یونس خان نے بھی ففٹی ففٹی چانسز سے اتفاق کیا ،البتہ سابق اسپنر توصیف احمد نے پاکستان کے چانسز ساٹھ فیصد بتائے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *