| | | | |

مجھ پر اور کوہلی پر موازنہ چلتا رہے،میں ان کی عزت کرتا ہوں،ان سے ہوئی بات بتا نہیں سکتا،بابر اعظم

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

مجھ پر اور کوہلی پر موازنہ چلتا رہے،میں ان کی عزت کرتا ہوں،ان سے کی بات بتا نہیں سکتا،بابر اعظم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کی کنڈیشنز اور پچز سے آگاہی کا ہم کوزیادہ فائدہ ہوگا۔ہم  سری لنکا میں 45 روز سے کھیلتے آئے ہیں۔بھارت کے خلاف بڑا میچ ضرور ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ہم میں سے کسی کو یا کسی ایک ٹیم کو انڈر اسٹیمیٹ نہیں کیا جارہا۔نتیجہ ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہے۔

کینڈی میں بھارت کے خلاف میچ سے ایک روز اپنی پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہے۔ہم پریقین ہیں کہ ہم اچھا کھیلیں گے،ہمارے ٹاپ آرڈرز وہی رہیں گے،بھارت کے خلاف میچ میں حالات کے مطابق کسی بھی بیٹنگ نمبر پر تبدیلی کردیں گے،کوشش ہوگی کہ جیسے کھیل رہے ہیں،اس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

ایشیا کپ،4 برس بعد کل پاکستان اور بھارت ون ڈے میچ میں مقابل،ٹی ٹوئنٹی میں تبدیلی کا امکان،جھپی،مصافحہ وائرل

ایشیا کپ چھوٹا ایونٹ نہیں،جیسا کہ ایشیا کی بہترین ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔تیاری ورلڈکپ کی ہے اور توجہ فی الحال ایشیا کپ پر ہے۔ایشیا کپ شیڈول کے اعلان کے وقت یہ مشکل ٹریولنگ ہمارے سامنے تھی،ہم نے اس کے مطابق تیاری کی ہے۔پروفیشنل کرکٹر کے طور پر ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

ہمارے پاس شاہین،نسیم نہیں ہیں،روہت شرما کا کس سوال پر اعتراف،ایشیا کپ فائنل کیوں نہ ہوسکا،جواب دے دیا

ایک سوال کے جواب میں بابر نے کہا ہے کہ میری اور ویرات کوہلی کی کارکرگی پر بحث ،تبصروں پر کچھ نہیں کہہ سکتا،سب کو حق ہے لیکن بطور کرکٹر میں ویرات کوہلی کی عزت کرتا ہوں۔میرے سے بڑے ہیں،میں بڑوں کی عزت کرتا ہوں،یہی سکھاگیا ہے اور میں نے ان سے سیکھا بھی ہے۔ گزشتہ ورلڈکپ پر میں ان کو ملا تھا،اس بات چیت کی تصیلات نہیں بتاسکتا۔

ایشیا کپ،بھارت کے خلاف بڑا میچ،پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *