| | | |

دوسرا ون ڈے آج،لاہورپاکستانی ٹیم پر بھی بھاری پڑگیا،11 ویں شکست کا ڈر

لاہور،کرک اگین رپورٹ

دوسرا ون ڈے آج،لاہورپاکستانی ٹیم پر بھی بھاری پڑگیا،11 ویں شکست کا ڈر۔،لاہور کا ذکر اس لئے اہم ہے کہ آج کل تخت لاہور تخت پاکستان پر بھاری پڑا ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ایک جانب مشکل میں ہیں،ان کے پائوں سے زمین نکل رہی تو دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بھی ایک اہم ترین دن آگیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ آج جمعرات 31 مارچ 2021 کو ہورہا ہے۔ٹیم پہلا میچ برے انداز میں ہاری تھی،اس لئے اس میچ کے لئے بھی اب پلیئرز  میں وہ اعتماد نہیں رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نیچے گرنے جارہی ہے۔آج اس کی پوزیشن 7 ویں ہوگئی ہے۔ورلڈ کپ سپر لیگ میں اس کا درجن کے قریب نمبر ہوگیا ہے۔ اس ساری کنڈیشن میں یہ میچ اور سیریز کتنی اہم ہے،اس کا اندازا لگایا جاسکتا ہے،آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان اب ایک روزہ سیریز کی ناکامی کے خطرے سے دوچار ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،پاکستان کی بدترین تنزلی،بنگلہ دیش بھی اوپر چلا گیا

سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان اس مدار سے باہر نکل سکے گا؟پاکستان نے پہلے میچ کا ٹاس جیتا،مرضی کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے پاکستان کو بائولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں ناکام کردیا،یہ اس لئے بھی حیرت ناک بات تھی کہ اس کے کئی سینئرز نہیں ہیں،جو ہیں،ان میں متعدد کووڈ میں چلے گئے ۔

آسٹریلیا کےپاس اس وقت 14 پلیئرز کی پاور ہے۔جمعرات کو میچ سے قبل کے کووڈ ٹیسٹ میں اگر 1 سے 2 کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے تو  میچ ملتوی ہوسکتا ہے۔اس لئے اس کی بھی دعا کرنی ہوگی کہ پاکستان میں آسٹریلیا کا آخری ہفتہ اچھا گزر جائے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہوگا،ٹیم میں 1 تبدیلی کا  امکان  ہے۔شاہین آفریدی کھیلیں گے۔قومی ٹیم کو آسٹریلیا سے مسلسل 11 ویں شکست کا خطرہ ہے،اس لئے کہ 11 پلیئرز کی ٹیم بن جاتی ہے،کہیں یہ بھی گلے نہ پڑے۔

کرک اگین کا ماننا ہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کے مسائل زیادہ ہیں۔رضوان کو اوپنر کھلانا چاہئے۔فخرزمان کو مڈل آرڈر میں ہونا چاہئے،حسن علی جیسے پلیئرز کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *