| | | | |

کولمبو ٹیسٹ،سری لنکاکی 4 وکٹیں اڑگئیں،وارننگ،گیند کی چیکنگ،ڈرامے

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

کولمبو ٹیسٹ،سری لنکاکی 4 وکٹیں اڑگئیں،وارننگ،گیند کی چیکنگ،ڈرامے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریزمیں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار آغاز۔ابتدائی 3 وکٹیں جلد اڑادیں۔کولمبو میں آج شروع ہونے والے دوسرے وآخری ٹیسٹ میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا۔نئی پچ اور سوئنگ کنڈیشنز میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے فل اٹیک کیا۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا،دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے،موسم،پچ اور ٹیم اپ ڈیٹ

پہلا کھلاڑی نشان مدوشاکا  رن آئوٹ ہوا۔انہیں شان مسعود نے 4 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ کیا۔23 کے مجموعہ پر کوشال مینڈس  کامتبادل فیلڈر محمد رضوان نے کیچ کیا۔بائولر شاہین تھے،وہ 6 سے آگے نہ جاسکے۔اینجلیو میتھیوز 9 رنزبناکر نسیم شاہ اور سرفراز کا گٹھ جوڑ بنے۔اس وقت سری لنکا کا اسکور 35 تھا۔36 کے اسکور پر نسیم شاہ نے سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کو کلین بولڈ کیا۔وہ 17 رنزبناسکے۔

نسیم شاہ2 اور شاہین آفریدی  1 وکٹ اڑاچکے تھے۔15 ویں اوور میں سری لنکا 4 وکٹ پر صرف 36 اسکورکرسکا تھا،اس سے قبل صبح تیز بارش ہوئی۔گرائونڈ سٹاف  نے بھرپور محنت کی۔اس کے بعد متعدد ڈرامے ہوئے۔اسپنر ابرار احمد کو بال کرتے وقت خطرناک ایریا میں پائوں رکھنے پر وارننگ ملی۔امپائرز نے گیند کی انسپیکشن کی۔بائونڈری لائن پر بال لگنے کے بعد گیند خراب تھی۔

پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *