| | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023،آسٹریلیا اور بھارت میچ کا ٹاس،اہم اپ ڈیٹ ساتھ

چنائی،کرک اگین رپورٹ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔پیٹ کمنز اور روہت شرما نے یہ عمل کیا۔پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگک افیصلہ کیا ہے۔

کرک اگین نے گزشتہ رات لکھا تھا کہ اس میچ میں پہلی بار ٹاس جیت کر کپتان بال کی بجائے بیٹنگ پر جاسکتا ہے۔یہ بھی واضح کیا تھا کہ بھارت سپن ٹریک بناچکا ہے اور 3اسپنرز کے ساتھ اترے گا ایسا ہی ہوا

کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج بڑا مقابلہ،آسٹریلیا چنائی میں کیسے ناقابل شکست،تفصیلی،تقابلی جائزہ

جیساکہ کرک اگین نے جمعہ کی رپورٹ میں واضح الفاظ میں دعویٰ کیا تھا کہ ڈینگی کی وجہ سے بھارتی اوپنر شبمان گل آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ سے باہر ہونگے تو اس کی تصدیق آج میچ سے ایک گھنٹہ قبل ہوگئی کہ شبمان گل ٹیم کے ساتھ ہوٹل سے اسٹیڈیم ہی نہ آسکے۔

ورلڈکپ پر ڈینگی حملہ،بھارت کے اہم بیٹر زد میں،آسٹریلیا میچ سے آئوٹ

بھارت ان کی جگہ ایشا کشن کو کھلارہا ہے۔آسٹریلیا بھی اپنے ویٹرن اسپنر کے ساتھ آیا ہے۔

رواں ورلڈکپ میں بھارت کا یہ پہلا میچ ہے،اتفاق سے آسٹریلیا کا بھی یہ میچ پہلا ہے اور ٹیموں کے ابتدائی مرحلے میں آج تمام دس ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ مکمل کرلیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *