| | | | | | |

پروٹیز کو شکست،نیوزی لینڈ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے نمبر پر آگیا

کرک اگین رپورٹ

پروٹیز کو شکست،نیوزی لینڈ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے نمبر پر آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔اس نے آسٹریلیا اور بھارت کو بھی پیچھے چھوڑا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اس نے 281 رنز سے ہرادیا ہے۔پروٹیز ٹیم 529 رنزکے تعاقب میں 247 اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔کیل جامسن نے 4 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ 4 وکٹ پر 179 رنزکے ساتھ ڈکلیئر کی۔کپتان کین ولیمسن نے دوسری اننگ میں بھی سنچری کی۔وہ 109 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے پہلی اننگ میں 118 رنزبنائے تھے لیکن راچن رویندرا کی ڈبل سنچری240 رنزکی وجہ سے مین آف دی میچ قرار پائے۔

عام انتخابات سے ایک روز قبل رمیز راجہ کا اہم ترین بیان آگیا،پیش گوئی بھی کردی

اس میچ کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔کیوی ٹیم 3 میچزکے بعد 66.66 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلی پوزیشن بنالی ہے۔آسٹریلیا 55 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے اور بھارت 52.27 شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلاگیا ہے۔بنگلہ دیش ففٹی پرسنٹ شرح کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 36.66 فیصد شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آگیا ہے۔جنوبی افریقا 33.33 کے ساتھ چھٹے،انگلینڈ 25 فیصد شرح کے ساتھ 8ویں نمبر پر آگیا ہے۔،

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *