ایک اور بڑے کرکٹر کی شادی کے 20 برس بعد طلاق کی خبریں،حقائق،کرکٹ کی تازہ ترین خ بریں یہ ہیں کہ کرکٹرز کی طلاق کی خبروں میں نمایاں تیزی۔سابق بھارتی کرکٹر اور کھیل کے لیجنڈز میں سے ایک وریندر سہواگ اپنی اہلیہ آرتی اہلوت سے الگ ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ جوڑا شادی کے 20 سال بعد طلاق کے لیے تیار ہے، 2004 میں شادی ہوئی تھی۔
انہوں نے مبینہ طور پر انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کیا ہے اور ہندوستان ٹائمز کے مطابق وہ کچھ مہینوں سے الگ رہ رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک اور بھارتی کرکٹر یوزویندرا چہل بھی اپنی شادی کے معاملات کی وجہ سے خبروں میں تھے اور اگر سہواگ کی شادی سے متعلق رپورٹس درست ہیں تو یہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک اور بڑا جھٹکا ہوگا۔
سہواگ کی اہلیہ سے دو بیٹے ہیں، ان میں سے ایک کا نام آریاویر ہے جو اس وقت اپنے والد کی طرح پروفیشنل کرکٹ کھیل رہا ہے جب کہ چھوٹے بیٹے کا نام ویدانت ہے جو 2010 میں پیدا ہوا تھا۔کرکٹر نے 2015 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اس کے بعد سے وہ مختلف کردار ادا کر چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ ان کی اہلیہ آرتی اہلوت کا تعلق دہلی سے ہے اور وہ وریندر سہواگ سے دو سال چھوٹی ہیں۔ اس نے دہلی یونیورسٹی کے میتری کالج سے کمپیوٹر سائنس میں ڈپلومہ کیا ہے جبکہ لیڈی ارون سیکنڈری اسکول اور بھارتیہ ودیا بھون سے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔