| | |

دوران سیریز ڈریوڈ سمیت بھارتی ٹیم کا کوچنگ عملہ تبدیل،کوہلی اور شرما کی روانگی،شامی کوچھوڑدیاگیا

ممبئی،جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

دوران سیریز ڈریوڈ سمیت بھارتی ٹیم کا کوچنگ عملہ تبدیل،کوہلی اور شرما کی روانگی،شامی کوچھوڑدیاگیا

جنوبی افریقہ جانے والے کرکٹرز کا آخری گروپ  روہت شرما، ویرات کوہلی، آر اشون، جسپریت بمراہ، نودیپ سینی، اور ہرشیت رانا روانہ ہو گئے ہیں۔ دجمعہ کی رات دیر گئے جوہانسبرگ پہنچنے کی امید ہے۔ محمد شامی نے جنوبی افریقہ کا سفر نہیں کیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ عملی طور پر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہوں۔

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل، بنگلہ دیشی بائولر کی بھارتی بیٹر کو مارنے کی کوشش

بھارت کے اس وقت تقریباً 75 کھلاڑی جنوبی افریقہ میں ہیں،کچھ تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں آنے والے کھلاڑیوں کی طرح، ایسا لگتا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے فیصلے نے کوچنگ اسٹاف کو بھی متاثر کیا ہے۔ اتوار سے وانڈررز میں شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے ایک نیا کوچنگ اسٹاف ہوگا۔

وی وی ایس لکشمن، جنہوں نے حال ہی میں اپنے سابق ساتھی کے لیے جگہ بھری ہے، کو اس بار ڈریوڈ کا متبادل  نہیں بنایا گیا۔ ڈریوڈ اور ان کی کوچنگ ٹیم تینوں ون ڈے میچوں میں سے کسی میں شامل نہیں ہوں گے،وہ پریٹوریا میں 20 سے 22 دسمبر تک کھیلے جانے والے تین روزہ میچ کی نگرانی کریں گے۔ کے ایل راہل کی زیر قیادت ون ڈے اسکواڈ کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا عملہ سیٹانشو کوٹک کی قیادت میں سنبھالے گا۔اتوار کو جوہانسبرگ میں پہلے ون ڈے کے علاوہ، دیگر دو ون ڈے 19 دسمبر کو  اور 21 دسمبر کو پارل میں شیڈول ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *