لندن ۔کرک اگین رپورٹ ۔پاکستان کیلئے آخری وکٹ درد سر،انگلینڈ کے 290 رنز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ
لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن پاکستان کے لیے تھوڑا مشکل رہا۔ موسم شاندار تھا اور کرکٹ کے لیے آئیڈیل دھوپ نکلی ہوئی تھی جس سے گراؤنڈ چمک رہا تھا۔ لیکن پاکستان کے لیے انگلینڈ کی آخری وکٹ ایک درد سر بن گئی۔ کہاں نو کھلاڑی 243 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے اور کہاں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 290 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ اس طرح انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف ایک باوقار ٹوٹل سیٹ کر لیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن 67 ویں اوور میں جا کر 290 رنز بنائے اور آؤٹ ہوئی۔ 10 اٹکنسن 45 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔جوش ٹنگ 30 پر ناٹ اؤٹ رہے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے عباس نے چار وکٹیں حاصل کیں، محمد علی نے تین اور آخری وکٹ علی عثمان کو ملی، اس طرح وہ بھی ایک وکٹ لے گئے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں بتایا گیا کہ امام الحق انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کا اسکین ہو گیا ہے اور میڈیکل ٹریٹمنٹ جاری ہے۔ ابھی اس بات کا فیصلہ ہونا باقی ہے کہ وہ اس میچ کے بقیہ حصے میں کھیل پائیں گے یا نہیں۔ اس صورتحال سے یہ تو واضح ہو گیا کہ وہ کم از کم اوپننگ پوزیشن پر بیٹنگ کرنے نہیں آ رہے، اس لیے اب اذان اویس کے ساتھ شان مسعود اوپننگ کرنے آئے ہیں اور پاکستان کی اننگز شروع ہو گئی ہے۔
