انگلش پیسر کرس واکس کا دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم بیان
لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلش پیسر کرس واکس کا دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم بیان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے ان دنوں چھائے فاسٹ بائولر کرس واکس نے دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم بیان جاری کیا ہے۔کہتے ہیں کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ موسم سرما میں نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے انگلش پیس اٹیک کے ٹائٹل بائولر کے ساتھ سفرکرنا پسند کروں گا۔
کرس واکس گزشتہ ایشز کے بہترین بائولر تھے لیکن اس کے بعد اس سال بھارت کے دورے سے باہر تھے۔35 سالہ پیسر کو اب موقع ملا ہے۔جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی ریٹائرمنٹ کا خلا پر کررہے ہیں۔تجربہ ہے اور سب سے بڑی بات کہ اعتماد بھی۔
ووکس نے سابق کوچ برینڈن میک کولم اور موجودہ کپتان بین سٹوکس کے ساتھ 2022 سے ملک سے باہر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے لیکن اب گزشتہ عرصہ میں 36 ٹیسٹ وکٹ لے چکے ہیں۔