کراچی،کرک اگین رپورٹ
فخرزمان ورلڈ ریکارڈ کے دروازے پر،سنگاکاراہدف،آئی سی سی بھی متوجہ۔لیفٹ ہینڈ اوپنر فخرزمان ان دنوں کرکٹ دنیا کی ہیڈلائنز ہیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز میں ٹاپ پر ہیں،کرکٹ اپ ڈیٹ میں سر فہرست ہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں اول نمبر پر ہیں۔
ایسے میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ ان کا منتظر ہے۔آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ نے بھی اسے نمایاں کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچزکی سیریز راولپنڈی سے کراچی منتقل ہوگئی ہے۔تیسرا انٹرنیشنل ون ڈے میچ 3 مئی کو نیشنل بنک ایرینا میں کھیلا جائے گا۔فخرزمان، ورلڈ ریکارڈ ،سنگاکاراہدف،آئی سی سی۔
فخرزمان کا بھی مسلسل دوسری سنچری کے ساتھ جواب،کیوی بیٹر لاجواب
فخرزمان اس سیریز میں مسلسل 2 سنچریز بناچکے ہیں ۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل 3 سنچریز اسکور کرچکے ہیں۔اگلے میچ میں ان کے پاس ورلڈریکارڈ برابر کرنے کے چانسز موجود ہیں اور وہ ہیں ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 4 سنچریز کا کارنامہ۔یہ ریکارڈ سری لنکا کے کمار سنگاکاراکے پاس ہے۔انہوں نے 2015 ورلڈکپ کے دوران آسٹریلیا کی سرزمین پر 4 مختلف ممالک کے خلاف مسلسل 4 سنچریز بنائی تھیں،اس اعزاز کے وہ تن تنہا مالک ہیں۔فخرزمان، ورلڈ ریکارڈ ،سنگاکاراہدف،آئی سی سی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے حریف سٹیون سمتھ اور پجاراایک دوسرے کا بازوبن گئے
فخرزمان جنہوں نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ کے 3 ہزار رنزمکمل کئے ہیں۔اعدادوشمار میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں لیکن اگر انہوں نے اگلے میچ میں سنچری کردی تو وہ ،مسلسل 4 سنچریز کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے اور ریکارڈ میں مشترکہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہونگے۔