| | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے حریف سٹیون سمتھ اور پجاراایک دوسرے کا بازوبن گئے

لندن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، سٹیون سمتھ، پجارا۔کچھ ہفتے قبل ایک دورسے کےخلاف مدمقابل تھے۔5 ہفتوں بعد پھر ایک بڑے فائنل میں آمنے سامنے ہونگے لیکن اب درمیان کے 3 ہفتوں میں وہ ایک دوسرے کا بازو ہونگے۔کرکٹ کا یہ رنگ بھی ہے۔

آسٹریلیا کے سپر اسٹار کرکٹر سٹیون سمتھ کائونٹی کرکٹ کے 3 میچزکیلئے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔کرکٹ بریکنگ نیوزیہ بنتی ہے کہ آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ اور بھارت کے چتشورپجارا ایک ہی ٹیم سسیکس کی نمائندگی کریں گے،تازہ ترین حالات یہ ہیں کہ چتشور پجارا کپتان ہیں۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبروںمیں یہ اہم نیوز ہےکہ چتشور پجارا فارم میں ہیں،ابھی کےمیچ میں لیٹسٹ سنچری اسکور کی ہے۔آسٹریلیا کرکٹ نیوز میں یہ بھی اہم ہے کہ جب اگلا میچ ہوگا تو گلیمورگن کے مقابل جہاں سمتھ ہونگے،وہاں ادھر سے ان کے ہم وطن مارنوس لبوشین بھی ایکشن میں ہونگے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، سٹیون سمتھ، پجارا

انگلش کائونٹی کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں،بڑا ردوبدل

سٹیون سمتھ اور چتشور پجارا سال کے شروع میں ایک دوسرے کے مقابل ٹیسٹ سیریز میں تھے۔7 جون سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن  شپ فائنل میں بھی آمنے سامنے ہونگے،جو اوول میں کھیلا جائے گا۔دونوں کی سسیکس میں موجودگی اسی فائنل کی تیاری کیلئے ہے،ساتھ میں سمتھ کیلئے اس لئے بھی کہ اس کے بعد ایشز ہونی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے بھی یہ اطمینان بخش بات ہوگی کہ ان کے اہم کھلاڑی فارم میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *