| | | |

انٹرنیشنل ٹی20 لیگ میں چارچاند،پہلا میچ دہلی کے نام

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انٹرنیشنل ٹی20 لیگ میں چارچاند،پہلا میچ دہلی کے نام۔انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا پہلا میچ دہلی کیپیٹلز نے جیت لیا ہے۔اس نےابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 73 رنزکی بھاری شکست سے دوچار کردیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے6 وکٹ پر 187 اسکور کئے۔کپتان رمین پاول نے سب سے زیادہ 48 اور جوئے روٹ نے 26 رنزبنائے۔ابوظہبی ٹیم 9 وکٹ پر 114 اسکور کرسکی۔

اس سے قبلورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز شاندار تقریب سے ہوا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی   افتتاحی تقریب میں امارات کرکٹ بورڈ اور ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ کے معززین کے ساتھ شرکت کی ۔

کین ولیمسن کا بابر اعظم،پاکستان،کرکٹ ٹیم کےمتعلق کھلا اعتراف

تقریب میں وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے بھی خصوصی شرکت کی اور افتتاحی ایڈیشن کو خوش آئند اور امارات میں کرکٹ کے حوالے آئی ایل ٹی ٹونٹی کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا قبل ازیں سپر اسٹار بادشاہ اور میگا اسٹار جیسن ڈیرولو نے دبئی کیپٹلز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے درمیان افتتاحی میچ سے قبل اپنی شاندار پرفارمنس سے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئے ان کے ساتھ آل رائونڈر ڈوین براوو نے بھی اپنے گانوں اور رن ڈی ورلڈ سے شائقین کو محظوظ کیا ۔ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں چھ ٹیمیں شامل ہیں اور ان کے درمیان چونتیس میچز دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے لیگ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی میں ہوگا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *