بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ،رضوان شامل،سرفراز ڈراپ،ممکنہ الیون،دیگر تفصیلات
اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ،رضوان شامل،سرفراز ڈراپ،ممکنہ الیون،دیگر تفصیلات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کی شرکت کے امکانات معدوم ہوئے ہیں،اگر چہ وہ 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ میں بنگلہ دیش اے کے خلاف پاکستان شاہینز کے کپتان ہونگے،انہیں دیگر 7 ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات حاصل ہونگی لیکن 21 اگست سے راولپنڈی میں شیڈول پہلا ٹیسٹ محمد رضوان بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔
پاکستان کی مڈل آرڈر میںشان مسعود نمبر 3،بابر اعظم نمبر 4 اور سعود شکیل نمبر 5 پر بیٹنگ کریں گے۔رضوان چھٹے نمبر پر ہونگے۔اوپنرز میں عبداللہ شفیق کنفرم ہوچکے،دوسری پوسٹ کیلئےصائم ایوب اور محمد ہریرہ شفیق میں سے ایک ہونگے۔
کل سے اسلام آباد میں 4 روزہ میچ،14 ٹیسٹ کرکٹرز شریک،منی ٹیسٹ بن گیا
پیسرز میں شاہین اور نسیم شاہ کے ساتھ عامر جمال ہونگے،چوتھے پیسر کا فیصلہ میر حمزہ اور محمد علی میں سے کیا جائے گا۔آغا سلمان 7 ویں نمبر پر آل رائونڈر ہونگے۔ابرار احمد کی جگہ مشکل بنائی جارہی ہے۔
پاکستان کی ممکنہ ٹیسٹ پلیئنگ الیون:صائم ایوب/محمد ہریرہ، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد، میر حمزہ/محمد علی
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا نیٹ سیشن۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، باؤلنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے کل فلیڈنگ سیشن میں حصہ لیا تھا۔ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل منگل کے روز صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔