کینڈی،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی اگر وہاں نہ ہوتا تو،شاداب خان نے اہم جملہ مکمل کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی ایک خطرناک پلیئر ہے۔اس کے خلاف کھیلتے ہوئے صرف پرفارمنس کام نہیں کرتی۔ساتھ میں کچھ اور بھی کرنا ہوتا ہے اور وہ ہے مائنڈ ریڈنگ۔اس کے بغیر کام نہیں چلنے والا۔ایشیا کپ کے پاکستان۔بھارت میچ کیلئے کینڈی میں موجود دونوں ٹیموں کے ساتھ شاداب خان نے بھی پریکٹس کی ہے اور ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے۔اس میں وہ کوہلی سے بات کررہے ہیں۔ویرات کوہلی کا قہقہ بکھر گیا۔
ایشیا کپ،بھارت کے خلاف بڑا میچ،پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگیا
شاداب خان نے بتایا ہے کہ ویرات کوہلی ایک کلاس ہے۔سکلز ہے لیکن مائنڈ ریڈنگ نہایت اہمیت کی حامل ہوا کرتی ہے۔گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں وہی کوہلی ہی تھے جو ہم سے آخری لمحات میں میچ لے گئے۔کوہلی کے علاوہ کوئی اورہوتا یا کوہلی وہاں نہ ہوتا تو دنیا کا کوئی کھلاڑی ہمارے بائولنگ اٹیک سے میچ لے کر نہیں جاتا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 ویں ایشیا کپ کا اہم ترین میچ کل 2 ستمبر بروز ہفتہ پالی کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کینڈی میں ہوگا۔بارش کا امکان ہے۔میچ متاثر ہوسکتا ہے۔