| | |

حفیظ کی نئے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی کوشش،کوچز باہر سے،کپتان بابر اعظم،لیٹرز تیار

لاہور،کرک اگین رپورٹ

حفیظ کی نئے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی کوشش،کوچز باہر سے،کپتان بابر اعظم،لیٹرز تیار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین محسن نقوی سے ٹیم ڈائریکٹر وہیڈکوچ محمد حفیظ کی ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے  ملاقات کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے ہیں،یہ نیوز بھی آرہی ہے کہ بابر اعظم ایک پھر کپتان بنائے جاسکتے ہیں۔اسی طرح کوچز بھی غیر ملکی رکھے جائیں گے۔ملکی کوچز سے محسن نقوی مطمئن نہیں ہیں۔

عام انتخابات سے 2 روز قبل پی سی بی کا اہم انتخاب ،محسن نقوی چیئرمین منتخب

اس طرح پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ ہونے والی ہے اور اس کے لئے ابتدائی پلان لیک ہوگئے ہیں۔کپتانی کی جنگ کے حوالہ سے چلنے والی اطلاعات زیادہ بہتر نہیں ہیں۔

ادھر یہ بھی علم ہوا ہے کہ پی سی بی میں کچھ نئی تقرریاں اگلے 48 گھنٹوں میں ہونے جارہی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *