| |

ڈیوڈ وارنرکے ساتھ ہاتھ،آسٹریلیا کی قیادت کا خواب سراب

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

ڈیوڈ وارنر کا آسٹریلیا کی محدود اوورز ٹیم کا کپتان بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں بگ بیش لیگ کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی لیگ سے نام واپس لینے کی شرط پر کپتان بنانے کا وعدہ سراب ثابت ہوا۔

ڈیوڈ وارنر پر کرکٹ آسٹریلیا نے لائف ٹائم پابندی لگائی تھی کہ وہ کپتان بن  نہیں سکیں گے۔یہ سب 2018 میں کیپ ٹائون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے کیس کے بعد ہوا تھا۔

چھٹا ٹی 20 آج،پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی ،ٹاس اور میچ کی ممکنہ پکچر

ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ آسٹریلیا سے کہا تھا کہ تاحیات پابندی ہٹائی جائے۔اس پر بورڈ نے یہ وعدہ کیا تھا۔ایرون فنچ کی اس ماہ محدود اوورز کرکٹ کے فارمیٹ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر خواب دیکھ رہے تھے۔

اب معلوم ہوا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو یہ سب کرنے کے لئے اپنے کوڈ آف کنبڈیکٹ قوانین میں تبدیلی کرنی ہوگی اور 35 سالہ لیفٹ ہینڈ اوپنر پر سرمایہ کاری کتنے وقت کے لئے ہی ہوسکتی ہے،اس لئے اب ان کا کپتان بننے کا خواب ٹوٹ گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *