| | | | | | | |

حارث رئوف ناراض ہوگئے

برسبین،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رئوف ناراض ہوگئے ہیں،اس بات کا انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ ساتھی کھلاڑی بلکہ نائب کپتان شاداب خان نے کیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر شاداب خان نے پی سی بی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو پر یہ سب لکھا ہے۔ویڈیو بابر اعظم سے متعلق ہے ،جس میں دنیا کے تمام کپتانوں کو ان کی سالگرہ مناتے دیکھا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ اس میں کیک بھی تھا۔

ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی رونمائی،16 کپتان شریک،بابر اعظم کی سالگرہ نے سماں باندھ دیا

شاداب خان نے لکھا ہے کہ حارث رئوف ایک بار پھر کیک نہ ملنے پر ناراض ہوگیا ہے۔

اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حارچ رئوف پہلے بھی ایسے معاملہ پر ناراض ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے شروع کردیئے ہیںلیکن زیادہ تر نے اسے مذاق میں لیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *