کرک اگین رپورٹ
جب ایک روزہ کرکٹ میں 300 رنز بن جائیں یا بنوا لیے جائیں تو اس کو کیسے حاصل کیا جاتا ہے ۔ان کا تعاقب کیسے کیا جاتا ہے اور کامیاب تعاقب کے بعد جیت کیسے نام کی جاتی ہے۔ یہ سبق بھارت نے جہاں انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہراکر سکھایا، وہاں ہمسایہ ملک پاکستان کو بھی اس کا پیغام پہنچ گیا ہے ۔اس پیغام کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اور اس کی پوری مینجمنٹ کے لیے یہ بات سوچنے کی ہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں 300 رنز کوئی بڑی بات نہیں ہوتی لیکن 300 رنز کا تعاقب پاکستان کے لیے شاید ایک پہاڑ جیسا ہدف ہو لیکن دوسرے ممالک کے لیے ایسا نہیں ہے۔ ایک سبق بھارت نے یہ پڑھایا ہے اور دوسرا سبق روہت شرما نے شاندار سینچری کر کے بتایا ہے کہ فارم ایسے بحال کی جاتی ہے۔ اوپننگ پوزیشن پر رہتے ہوئے انہوں نے 90 بالز پر 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے نتیجے میں بھارت کی جیت آسان بنا دی ۔ویرات کوہلی البتہ ناکام رہے۔ وہ بابرعظم کی طرح انہی کے فریم میں ہیں۔ وہ پانچ رنز بنا کر اؤٹ ہوئے ہیں۔ 305 رنز کے تعاقب میں بھارت نے جب اننگ شروع کی تو دھواں دھار تھی۔ 16.4 اوور میں 136 رنز پر اس کی پہلی وکٹ گری۔ جب دوسرے اوپنر شبمان گل 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اگرچہ ویرات کوہلی پانچ رنز بنا کر جلدی آؤٹ ہوئے لیکن روہت شرما کی اننگ جاری تھی۔ وہ 119 رنز کر گئے ۔شری یاس ایئر 44 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ا۔س کے بعد وکٹیں کرنے کا سلسلہ پھر روک گیا اور وکٹ پر موجود رہے۔ اکسر پٹیل ان کا ساتھ دے رہے تھےوہ 41 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں بھارت نے ہدف 45 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے دوسرا ون ڈے 4 وکٹ سے جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کی۔چیمپئز ٹرافی سے قبل بڑا سخت پیغام دیا ہے۔اووٹون کی 2 وکٹیں تھیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور اس کی ٹیم آج پہلے میچ کی نسبت قدرے بہتر کھیلی ۔اننگ کے پورے اوور پھر پورے نہ کھیل سکی ایک بال قبل 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔انگلش اننگز کی تباہی آخری اوورز میں زیادہ تھی۔ ابتدا اسے بھی اچھی شراکت ملی۔ 168 رنز تک اس کے تین کھلاڑی آؤٹ تھے ۔219 تک بھی تین ہی آؤٹ تھے اور 38.3 اوور ہوئے تھے۔ یہاں جب دو سیٹ بیسٹ مین وکٹ پر موجود ہوں۔ سات وکٹیں ہاتھ میں ہوں تو 100 سے زیادہ سکور بننا چاہیے تھا لیکن اس کی پوری ٹیم مزید 85رنز کے درمیان آؤٹ ہو گئی اور ان کی طرف سے بین ڈکٹ 65 اور جوئے روٹ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 35 رنز دے کر تین وکٹیں اپنے نام کیں۔