برسبین،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ الگ سے منائی،کیونکہ کپتان تو ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی میں مصروف تھے،کھلاڑی نیوزی لینڈ سے تاخیر سے پہنچے،پھر انہوں نے بھی اپنی محفل سجالی۔ویسے دیکھنے کی بات یہ تھی کہ بابر اعظم نے شاہ نواز دھانی کوخوش کردیا،سب سے بڑا کیک کاٹکرا ان کے منہ میں ڈالا۔
قومی کھلاڑیوں نے بڑے جوش سے آسٹریلیا میں قدم رکھا،پیسر حارث رئوف نمایاں رہے۔متعدد لوگوں سے ملتے رہے۔پی سی بی نے ابھی تھوڑی دیر قبل رات گئے ٹریول ڈائری جاری کی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا کل 16 اکتوبر سے آغاز ہونے جارہا ہے۔پہلے روز میچزکھیلے جائیں گے۔پہلے مرحلہ کے میچزکے حوالہ سے الگ الگ رپورٹ جلد دی جائے گی۔
قومی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کا سفر بڑی شان کے ساتھ کیا ہے کیونکہ وہ کیوی ٹی 20 کپ جیت کر آسٹریلیا جارہے تھے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے شام گئے ایک ٹیم کے طور پر پڑائو کیا۔
کلاس ہو تو کلاس بھی بڑی لگتی،بابر اعظم اور روہت شرما کا مکالمہ،آپس کے رازآشکار