| | | | | | | |

آ گلے لگ جا،رضوان نے بابر سے کیا خاص بات کی،کپتانوں کی اہم گفتگو،دیگر خبریں

کراچی،کرک اگین رپورٹ

آ گلے لگ جا،رضوان نے بابر سے کیا خاص بات کی،کپتانوں کی اہم گفتگو،دیگر خبریں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 کوالیفائر میں بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی کو شکست دینے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے انہیں میدان میں لپک کر کہا کہ آئو گلے لگ جائو۔فائنل کیلئے پھر آنا،دیکھیں گے،اس پر بابر اعظم گرم جوشی سے گلے ملے اور انہیں مبارکباد دی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ 147 اسکور کافی نہیں تھے،ہم نے پھر بھی کوشش کی لیکن  رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان سلطانز نے ہمیں کوئی چانسز نہیں دیئے۔انہوں نے اپنے سپورٹرز،پشاور اور پورے کیمپ کو یقین دلایا ہے کہ ہم واپسی کریں گے اور پی ایس ایل ٹائٹل جیتیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی اور دیگر کوچز ابھی بھی پراعتماد ہیں اور ہم واپسی کریں گے۔اس کا ہمیں یقین ہے۔

مین آف دی میچ اسامہ میر نے کہا ہے کہ کپتان اور ٹیم منیجمنٹ نے مجھ پر جو اعمتاد کیا،اس پر اللہ کا شکر کرتا ہوں۔میرا فوکس اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر کرنا ہے۔اسامہ میر نے 16 رنز دے کر2 وکٹیں لیں،اب وہ23 وکٹ کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

ملتان مسلسل چوتھی بار پی ایس ایل فائنل میں،پشاورزلمی بدستور ناٹ آئوٹ،کرک اگین تجزیہ سچ

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ  خوشی کی بات ہے ہم فائنل کھیل رہے ہیں،ہم مسلسل 2 فائنل ہارے ہیں،شاید پریشر کو ہینڈل نہیں کرپارہے تھے،اب اس کیلئے پلان کررہے ہیں،کوشش کریں گے،اس بار جیتیں گے۔ہر میچ  اہم ہوتا ہے،ہمیں پھر ہمت کرنی ہوگی،یاسرخان کی فارم خوشی کی بات ہے۔رضوان نے کہا ہے کہ حیرانی کی بات ہے کہ کراچی میں کرائوڈ نہیں آرہا،ممکن ہے کہ نماز اور تراویح کی وجہ سے نہ آرہا ہو،امید ہے کہ اب وہ آئے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *