| | | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ کی بڑی ٹوٹل انعامی رقم،ناکام ٹیمیں کیا لےکرجائیں گی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20 کپ کی بڑی ٹوٹل انعامی رقم،ناکام ٹیمیں کیا لےکرجائیں گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔6 ملین ڈالرز کے قریب کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 16 ٹیموں کا ہے،اس کا آغاز بھی 16 اکتوبر سے ہوگا۔پہلے رائونڈ میں ہر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ،پاکستان 2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت کا برا حال

آئی سی سی کے مطابق سپر 12 کی ہر میچ کی فاتح سائیڈ کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔یہاں سے باہر ہونے والی ٹیم کو 70 ہزار امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے۔سیمی فائنل میں  4 ٹیمیں آئیں گی۔ہارنے والی ٹیم 4 لاکھ ڈالرز لے کر گھر جائیں گی۔فائنل ،کی فاتح سائیڈ 16 لاکھ ڈالرز لے گی،رنراپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔یوں ٹوٹل انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز کی ہوگی۔

آئی سی سی جمعہ کے روز یہ تفصیلات شیئر کی ہیں۔ایونٹ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 13 نومبر کو فائنل کے ساتھ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *