| | | | | | |

پچ پر عماد اور نسیم شاہ کی لڑائی،جیت کے بعد آنسو،سجدے اور افسردگی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پچ پر عماد اور نسیم شاہ کی لڑائی،جیت کے بعد آنسو،سجدے اور افسردگی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اعظم خان نے جیتنے پر کہا ہے کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آرہی کہ کیا کہوں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی حنین شاہ وننگ شاٹ کھیل کر پچ پر روُرے،پہلے بھاگے،اپنے بھائی نسیم شاہ کے انداز میں بیٹ ہھینکا اور پھر رونے لگے۔اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کر ناقابل یقین فتح سمیٹ گیا ہے۔

پی ایس ایل 9 فائنل کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان افسردگی کی تصویر تھے،ملتان کیمپ میں سناٹا تھا،سب ایک دوسرے کو داد دے رہے تھے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کا جشن بیچ میدان میں تھا۔عماد وسیم  بہت  جذباتی تھے،ایک موقع پر ساتھی بیٹر عماد وسیم سے لڑتے دکھائی دیئے۔شاداب خان جھوم رہے تھے لیکن شاہ برادران کی خوشیاں دیکھنے لائق تھیں۔

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل فائنل ہارنے کی ہیٹ ٹرک،اسلام آباد یونائیٹڈ 6 سال بعد چیمپئن

نیشنل بنک ایرینا میں فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئرز اور سٹاف سجدے میں تھے لیکن ملتان سلطانز کے کھلاڑی کئی بار روتے روتے رکے،خواتین کوچنگ سٹاف بھی آنسو پر قابو پارہی تھیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹ سے ہراکر پی ایس ایل 9 کا تاج جیت لیا ہے،ملتان سلطانز کو مسلسل تیسرے فائنل میں شکست ہوئی،یونائیٹڈ نے تیسرا اایونٹ جیتا،پہلی بار 2016 اور دوسری مرتبہ 2018 میں وہ پی ایس ایل چیمپئن بنے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *