| | | | | | |

عماد وسیم نے بابر اعظم کی لٹیاڈبودی،پشاورزلمی باہر،اسلام آباد 6 سال بعد پی ایس ایل فائنل میں

کراچی،کرک اگین رپورٹ

عماد وسیم نے بابر اعظم کی لٹیاڈبودی،پشاورزلمی باہر،اسلام آباد 6 سال بعد پی ایس ایل فائنل میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 کے ایلمنٹر 2 میں سنسنی خیز مقابلہ بابر اعظم اور ٹیم منیجمنٹ کی ناکام حکمت عملی کے سبب یکطرفہ ہوگیا۔185 رنزبناکر 21 پر 3 وکٹ  اور 91 پر آدھی ٹیم آئوٹ کرنے کے باوجود جیتنے میں ناکام رہے۔عماد وسیم نے بابر اعظم کی لٹیاڈبو دی،حیدر علی نے مارمارکر ادھ موا کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ 5 وکٹ سے جیت کر ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 فائنل میں پہنچ گیا،جہاں اس کا مقابلہ ملتان سلطانزسے 18 مارچ کو ہوگا۔اسلام آباد 6 سال بعد پی ایس ایل فائنل کھیلے گا،آخری بار 2018 میں کھیلا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جب186 رنزکا تعاقب شروع کیاتو شروع میں ہی مشکلا ت آگئیں۔ایلکس ہیلز ایک،آغا سلمان 5 رنزبناکر صائم ایوب کا شکار بنے۔کپتان شاداب خان کو مہران ممتاز نے صفر پر کلین بولڈ کردیا۔21 پر 3 وکٹ گنوانے کے بعد یونائیٹڈ ٹیم مشکل میں تھی لیکن مارٹن گپٹل نے کچھ زورلگایا،ٹیم کا اسکور جب 50 ہوا تو وہ بھی چھٹے اوور کے اختتام  پر 34 رنزبناکرخرم شہزاد کا نشانہ بنے۔

عماد وسیم اور اعظم خان نے یہاں امید کا دیا جلایا ،وہ 11 اوورز میں مجموعہ 91 تک لے گئے ،یہاں اعظم خان 17 بالز پر 22 رنزبناکرووڈ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے،ایسا لگا کہ آدھی ٹیم آئوٹ کرکے پشاور زلمی میچ جیت چکی ہے۔عماد وسیم کا ساتھ دینے حیدر علی آئے،دونوں نے  اگلے 5 اوورز میں اسکور میں49 رنزکا اضافہ کرکے ٹوٹل 16 اوورز میں 140 کردیا۔اب اسلام آباد یونائیٹڈ جیت سے46 رنزکی دوری پر تھا اور اس کی پاکٹ میں24 بالز باقی تھیں۔اننگ کے 17 ویں اوور میں حیدرعلی کے ہیلمٹ پربائونسر بھی لگا لیکن وہ اننگ جاری کرگئے۔آخری 18 بالز پر 35 رنز تھے۔عماد وسیم اور حیدر علی نے میچ چھین لیا اورعامر جمال 23 رنزکھا گئے،اب فتح صرف 12 بالز پر 12 رنزکی دوری پرتھی۔19 اوورز میں اسلام آباد نے ہدف 5 وکٹ پر پورا کرکے میچ 5 وکٹ سے جیت لیا۔حیدرعلی 29 بالز پر 52 اورعماد وسیم نے40 بالز پر 59 رنزبنائے،دونوں نے 98 رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔صائم ایوب کی 2 وکٹیں رہیں۔

اس سےقبل ٹاس کی شکست کے بعد دعوت ملنے پر پشاور زلمی نے صائم ایوب کی وجہ سے طوفانی آغاز کیا اور 8  اوورز سے بھی کم میں 72 رنزکا سٹینڈ لیا،یہاں بابر اعظم 22 بالز پر 25 کرکے گئے لیکن صائم ایوب بلا گھماتے گئے اور اسکور کو131 تک لے گئے،یہاں وہ آئوٹ ہوئے،انہوں نے44 بالز میں سے4 پر چھکے اور 6 پر چوکے لگائے اور اسکور بھی دھواں دھار 73 کیا۔پشاور زلمی سے یہاں اگلے  6 اوورز میں 80 رنزکی امید تھی،جس کا مطلب یہ ہوتا کہ ٹوٹل 215 کے آس پاس ہوتا۔یونائیٹڈ کے گیند باوزں نے واپسی کی ۔زلمی کو 5 وکٹ پر 185 رنز تک روکا۔محمد حارث 40,کیڈ مور18 اور عامرجمال 17 کرسکے۔نسیم شاہ نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *