| | | | |

امام اور سعود نے اچھا نہیں کیا،ٹیم بھارتی شکست کے صدمہ میں تھی،فخرزمان کو باہر نکالو،رمیز راجہ

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

امام اور سعود نے اچھا نہیں کیا،ٹیم بھارتی شکست کے صدمہ میں تھی،فخرزمان کو باہر نکالو،رمیز راجہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023کے میچ میں  پاکستان ایشیا کپ کی جانب نہیں جاسکا،ورلڈکپ کیلئے جانا ہوگا۔بھارت سے شکست کے بعد یہ ٹیم ذہنی طور پر صدمے میں تھی اور سنبھل نہیں سکی،لڑکے ایسے کھیل رہے تھے کہ جیسے یہ ہوگیا تو یہ ہوجائے گا۔کھلاڑی آف کلرز رہے۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم ودیگر بیٹنگ میں مشکلات کا شکار رہے لیکن عبداللہ شفیق اور رضوان اچھا کھیل رہے تھے۔سری لنکا کی پچزپاکستانیوں کے لئے مشکل تھی،اس پر کام کرنا ہوگا۔اسپنرز اور سوئنگ کو کھیلنا ہوگا۔مجھے نہیں علم کہ فخرزمان سے کیا لینا ہے،اسے باہر نکالیں،ایسے لڑکے کو خود باہر ہونا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ خود کہدیں کہ  میں نہیں کھیلتا۔امام الحق کی سمجھ نہیں آئی کہ وہ کیوں نہیں کھیلے،مانا کہ امام اور سعود ہاف فٹ ہوتے ہوئے کھیلتے۔مجھے یاد ہے کہ ورلڈکپ 92 سیمی فائنل کی رات انضمام الحق بیمار تھے،ساری رات تکلیف میں رہے لیکن صبح ان کو سمجھایا گیا،ایسے موقع پر گریٹ پلیئرز بناجاتا ہے۔

شکست شرمناک،زمان خان اکیلا کھیلا،ورلڈکپ کیلئے کنفیوژن فوری ختم کریں،شعیب اختر برس پڑے

بابر اعظم پر پریشر ہے۔لیڈرشپ اور پرفارمنس کا دبائو ہے،سلیکشن پر توجہ کرنی ہوگی۔کئی فیصلے کرنے ہیں۔بنچ سٹرینتھ کو آزمائے بغیر گھر بھیج دیاجاتا ہے۔آئوٹ آف فارم پلیئرز کو لمبی ونڈو نہیں دے سکتے۔باقیوں کے ساتھ لچک نہیں ہوتی،محمد حارث کو اپر کھلانا چاہئے تھا،مڈل میں کھلادیا،ویسے بھی ان کی کمزوری ایک ہے،اس پر کام کی ضرورت ہے۔زمان خان کو نئے بال کے ساتھ نہیں کھلایا جاسکتا،آخر کے بائولرز میں سے ہیں۔ان پر بھی محنت کی ضرورت ہے۔

کولمبو اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کی کلاس،رات گئے کھلاڑی بند،علی الصبح ہوٹل روانہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *