| | | | | |

عمران خان کی سالگرہ،پی سی بی نے یاد کرلیا، ایک نہیں 2 پوسٹ شیئر

لاہور،کرک اگین رپورٹ

عمران خان کی سالگرہ،پی سی بی نے ایک نہیں 2 پوسٹ شیئرکردیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان عمران خان کو ان کی سالگرہ کے روز یاد کرلیا۔سوشل میڈیا کی ویب ایکس ٹوئٹر پر اس نے اوپر تلے 2 پوسٹ کی ہیں۔پہلی پوسٹ میں لکھا ہے کہ

https://pbs.twimg.com/media/F7pbxf9bQAA7E3_?format=jpg&name=small

عمران خان۔88ٹیسٹ میں 3,807 رنز اور 362 وکٹیں
ون ڈے میچ 175 میں 3,709 رنز اور 182 وکٹیں
کرکٹ ورلڈکپ 1992 کے
فاتح کپتان
پی سی بی ہال آف فیم کے رکن

عمران خان کو سالگرہ مبارک

دوسری پوسٹ میں عمران خان کی آل رائونڈ پرفارمنس میں سے ایک میچ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔یہ میچ اکتوبر میں کھیلا گیا تھا۔پاکستان ٹیم 159 رنزبناسکی،کپتان عمران خان نے 61 رنزکی  شاندار اننگ کھیلی تھی۔ویسٹ انڈیز نے 248 رنزکے ساتھ برتری لی لیکن پاکستان نے دوسری اننگ میں 328 رنزبناکر240 رنزکا ہدف دیا،مہمان ٹیم صرف 53 پر ڈھیر ہوگئی۔عمران خان نے 4 اور عبد القادر نے 6 وکٹیں لیں۔

عجب اتفاق،ورلڈکپ 2023 کے آغازکے دن عمران خان کی سالگرہ،کپتان پھر تذکروں میں

اسی پی سی بی نے کچھ ہفتے قبل عمران خان کوپاکستان کرکٹ ہسٹری سے ہی نکال دیا تھا،وہ تو عالمی سطح پر ہونے والی سبکی کے بعد  ان کو اپنا تھوکا چاٹنا پڑا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *