| | | | |

آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں عشائیہ،اسد شفیق بھی سلیکٹر بن گئے

کینبرا 2 دسمبر۔پیسی بی میڈیا ریلیز

آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں عشائیہ،اسد شفیق بھی سلیکٹر بن گئے۔آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتے کی شب کینبرا کے پاکستان ہاؤس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور کھیلوں کے سفیر کے طور پر یہ بہترین مثال قائم کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس موقع پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔کپتان شان مسعود نے بھی اس موقع پر ٹیم کو مدعو کرنے پر زاہد حفیظ چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم اس دورے میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مثالی رویے کا مظاہرہ کرے گی۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسد شفیق کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنادیا ہے۔وہ بھی اب وہاب ریاض،کامران اکمل،سلمان بٹ اور رائو افتخار کے ساتھ کام کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *