| | |

اگلی ایشزکی تیاری،انگلینڈ نے 5 لاکھ پائونڈز کی سالانہ سائنسی تیکنالوجی اپنالی

لندن،کرک اگین رپورٹ

اگلی ایشزکی تیاری،انگلینڈ نے 5 لاکھ پائونڈز کی سالانہ سائنسی تیکنالوجی اپنالی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے اگلی ایشز سیریز کی تیاری اور اسے جیتنے کیلئےسائنسی بنیادوں پر کام شروع کردیا،اب ایشز کی سلیکشن اسی بنیاد پر ہوگی،چاہے اس سال ہوم سیریز اور سال کے آخر میں وہ پاکستان میں رنزکے انبار ہی کیوں نہ لگادیں۔

اگلے سال کی ایشز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کاا نتخابی عمل شروع ہے۔اس کے لئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے  لاکھ پائونڈز سالانہ  کیمرہ تیکنالوجی کیلئے وقف کئے ہیں۔آئی ہاک  سسٹم کے ذریعہ فراہم کردہ ڈیٹا ،بائولر کے سرے پر اہم جزئیات وغیرہ کو مانیٹر کرے گا،یہ کیمرا یہ بتائے گا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز کیلئے کتنے فٹ کا بائولر،کتنی طاقت والا گیند باز ،بائیں ہاتھ کا پیسر کیسا اور کتنا متوازن وغیرہ۔

انگلینڈ آسٹریلیا میں مسلسل ہاررہا ہے،اس کا مقصد اپنے بائولرز کو تیار کرنا ہے،اس کے لئے اپنے ہوم کائونٹی سیزن کو پیمانہ بنایاجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *