| | | | | | |

نیوزی لینڈ کی گھبراہٹ میں وکٹ کی دونوں جانب پچ خراب کرنے کی کوشش،امپائرزکی وارننگ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی گھبراہٹ میں دونوں سائیڈز سے وکٹ خراب کرنے کی کوشش۔دونوں امپائرز حرکت میں آگئے۔اوپر تلے وارنگگ جاری۔کیوی کپتان بھی اس میں شامل۔

کراچی ٹیسٹ کے فیصلہ کن دن کے دوسرے سیشن میں لنچ کے بعد جب کیوی بائولنگ اٹیک کو فوری کامیابی نہ ملی تو پلان بی پر کام شروع کردیا گیا۔پہلے اسپنر اش سودھی نے بالز کروانے کے بعد وکٹ کے ڈینجرس ایریا میں پائوں مارے اور 2 بار ایسا کیا۔فیلڈ امپائر ایلکس وارف  نے سوھی کو پکڑا۔اپنی جگہ چھوڑ کر وکٹ پر گئے۔جہاں سودھی نے وکٹ میں گھسنے کی کوشش کی،وہاں کھڑے ہوکرا نہیں منع کیا۔

سڈنی ٹیسٹ،عثمان خواجہ ڈبل سنچری کیلئےدرکار 6 رنزکیلئے ترس گئے،دن ختم

حیران کن بات یہ تھی کہ سودھی جہاں سے بالز کرچکے ،وہ ایریا ایک میٹر سے بھی دور تھا لیکن یکدم چلتے وکٹ کے خطرناک ایریا میں گھسے آئے۔

اگلا اوور کیوی کپتان ٹم سائوتھی کا تھا۔انہوں نے بھی بال کرنے کے بعد تیسرے سٹیپ میں وکٹ کے خطرناک ایریا میں پائوں رکھا،جسے علیم ڈار نے پکڑلیا اور انہیں وارننگ جاری کی۔

کیوی ٹیم کی اس ٹیسٹ میں یہ پہلی دوسری کوشش نہ تھی۔پہلی اننگ میں بھی یہ دیکھنے میں آیا تھا،گزشتہ ٹیسٹ میں بھی یہ سب تھا لیکن امپائرز فی الحال وارننگ پر اکتفا کررہے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کی 5 وکٹیں 80 پر ڑادی تھیں لیکن اب تک اس کے بعد کے 18 اوورز میں کوئی وکٹ نہیں ملی اور اسکور بھی138 تک ہوگیا ہے۔یوں کیوی ٹیم کسی نامعلوم خطرے کی چاپ سن رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *